mehbooba mufti

جمہوریت بحال کرنے اور خواتین کے حقوق بحال کرنے کا امریکہ کا دعویٰ بے بنیا اور حقیقت سے بعید

ایران کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ امریکہ اوراسرائیل کے جھانسے میں نہ آئیں /محبوبہ مفتی

سرینگر/اے پی آئی// امریکہ کا جمہوریت کو بحال کرنے ، خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنے کو بے بنیاد ، حقیقت سے بعید قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے کہا کہ اگر ایران کے لوگوںنے امریکی اور اسرائیلی سازشوں کو نہیں سمجھا تو ان کی حالت شام سے بھی تدتر ہوگی ۔ امریکہ نے تمام اسلامی ممالک میں تباہی و بربادی مچادی وہ صرف مادنیات کو ہتھیانے کی کارروائیاں عمل میں لارہا ہے ۔ایران میں پھنسے جموں وکشمیر کے طلاب ، تاجروں اور ذائرین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے نکالا جائے تاکہ ان کے لواحقین کو پریشانیوں سے نجات مل سکے ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق ایران کی موجودہ صورتحال اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ امریکہ کا یہ دعویٰ کہ وہ جمہوریت کی بحالی اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہا ہے ۔امریکی دعوے بے بنیاد اور حقیقت سے کوسوں دور ہیں بلکہ امریکہ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ان مماملک جو معادنیا ت اور دیگر وسائل سے مالا مالا ہیں کو کسی بھی طرح سے حاصل کیا جائے چاہیے ان پر جنگ ہی کیوں نہ تھونپ دی جائے ۔ پی ڈی پی صدر نے کہا کہ امریکہ کی ایماء پر ہی اسرائیل نے غزاہ میں قتل وغارت گری آگ وآہن کا کھیل کھیلا جس پر دنیا نے فکر وتشویش کا اظہار کیا ۔ انہوںنے ایرانی شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کے جھانسے میں نہ آئیں ، اگر انہوںنے امریکہ اور اسرائیل کی منصوبہ بندی پر لبیک کہا تو ان کی حالت سیریا سے بھی بدتر ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ امریکہ ایسا واحد ملک ہے جس نے اسلامی ممالک میں تباہی و بربادی کا کھیل کھیلا ۔ انہوںنے جموں وکشمیر میں ایران کے حق میں لوگوں کے جذبات و احساسات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے آواز بلند کرنا ہی جمہوریت کی سب سے بڑی جیت ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ نے ایران میں پھنسے طلاب ،تاجروں اور ذائرین کو نکالنے کیلئے خصوصی پروازیں شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔