ہمسایہ ملک کی جانب سے جموں وکشمیر میں امن میں رخنہ ڈالنے اور حالات کو ابتر بنانے کی کوششیں جاری /چیف سیکریٹری اتل ڈولو
سرینگر/اے پی آئی// ہمسایہ ملک کی جانب سے جموں وکشمیر میں امن وامان کو بگاڑنے ، صورتحال کو خراب کرنے کی منصوبہ بندی کا عندیہ دیتے ہوئے جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری نے کہا کہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پولیس و فورسز پوری طرح سے تیار ہیں۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈولو نے کہا کہ مخالف عناصر بشمول سرحد پار کی دشمن قوتیں جموں وکشمیر میں مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن زمینی سطح پر ہماری تیاری مضبوط اور مستحکم ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ متعدد چیلنجز درپیش ہیں جن میں دراندازی کی کوششوں سے لیکر موسم اور زمینی ساخت ،علاقائی مشکلات سے متعلق دشواریاں شامل ہیں جن کا اکثر مخالف عناصر فائدہ اٹھاتے ہیں۔جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری نے کہا کہ ہمیں یہ بھی ذہن میں رخنہ ہوگا کہ وہ لوگ جو یہاں سیکورٹی کی صورتحال کو خراج کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، ہمسایہ ملک بھی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے پولیس و فورسز پوری طرح سے متحرک ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور اس کی اعانت سے چلنے والی دہشت گردی کے نیٹ ورک کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ کسی طرح سے جموں وکشمیر کی صورتحال کو ابتر کیا جائے ، تاہم جموں وکشمیر میں پولیس و فورسز کی جانب سے ہمسایہ ملک کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ جموںوکشمیر میں امن وامان کو قائم رکھنے اور بدامنی پھیلانے کی کوششوںکا توڑ کیا گیا ہے ۔ملک دشمن سرگرمیوں کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔










