darakshan andrabi

مسجدوں ، خانقاہوں ، زیارتگاہوں ،ائمہ ، خطیبوں کے پروفائل حاصل کرنا خلاف قانون نہیں

کئی سیاستدانوں اور علماء کو ہر ایک جائز کام کی مخالفت کرنا عادت بن گئی ہے /درخشاں اندرابی

سرینگر/اے پی آئی// مسجدوں ، ائمہ ، خطیبوں کی جانکاری حاصل کرنے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے وقت بورڈ کی چیرپرسن نے کہا کہ اس معاملے پر سیاست کرنا بے معنیٰ ہے ۔ وقف دیولپمنٹ ایکٹ جب سامنے لایا گیا اُس وقت بھی سیاست کر کے اس کی مخالفت کی گئی جو جائز نہیں ہے ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے مسجدوں ، خانقاہوں ، زیارتگاہوں ، علماء ،مسجد کمیٹیوں ، ائمہ مساجد کے پروفائل جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے حاصل کرنے کی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے وقف بورڈ کی چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ اس میں غلط کیا ہے ۔ مسجدوں کی اراضی کس کی جائیداد ہے ، ائمہ خطیب کہاں سے تعلق رکھتے ہیں ۔مسجدوں ، خانقاہوں ، خطیبوں کو کہاں سے رقومات ملتی ہیں اس بارے میں تفصیلات حاصل کرنا جرم نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مسجدوں، خانقاہوں ، زیارتگاہوں ،علماء ، ائمہ مساجد کے بارے میں رجسٹریشن انتہائی لازمی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جب وقف دیولپمنٹ ایکٹ سامنے لایا گیا اُس وقت بھی سیاست کی گئی اور اس ایکٹ کی مخالفت کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذشت نہیںکیا گیا ۔وقف چیرپرسن نے کہا کہ مسجدوں ، خانقاہوں کی رجسٹریشن یا ائمہ ، علماء ، خطیبوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنا کوئی غیر قانونی عمل نہیں ہے بلکہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا کرنا جائز ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کئی سیاستدانوں اور علماء کی یہ عادت بنی ہے کہ وہ ہر ایک جائز کام کی مخالفت کر کے عوام کو گمراہ کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے ہیں۔وقف چیرپرسن نے کہاکہ وقف بورڈ کی جائیداد پوری طرح سے پوٹل پر اپ لوٹ کی گئی ہے اور جموں وکشمیر کو اس سلسلے میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ مسجدیں ، خانقاہیں ، زیارتگاہیں سیاست سے الگ ہونی چاہیے اور اس پر کسی کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔