ڈی آئی پی آر نے ہولیسٹک ویلنس پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا

ڈی آئی پی آر نے ہولیسٹک ویلنس پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا

نامور ڈائیٹیشن ڈاکٹر میتالی گپتا نے شرکاء کو سانس ، دماغ اور مراقبہ کی سائنس کے بارے میں تربیت دی

جموں//امحکمہ اطلاعات میں تعینات ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ( ڈی آئی پی آر ) نے ڈی آئی پی آر آڈیٹوریم میں ہولیسٹک ویلنس تناؤ کی بچاؤ، سانس ، دماغ اور مراقبہ کی سائنس پر دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔ ورکشاپ میں ڈائریکٹر انفارمیشن مسٹر نتیش راجورا ، جوائینٹ ڈائریکٹر ( ہیڈ کوارٹرز ) ڈاکٹر ظہور احمد رینہ ، جوائینٹ ڈائریکٹر جموں ڈویژن مسٹر دیپک دوبے ، افسران اور ڈی آئی پی آر اور ڈویژنل آفس جموں کے دیگر اہلکاروں نے شرکت کی ۔ سیشنز کا انعقاد نامور ڈائیٹیشن، یوگا ٹیچر اور چکرا مراقبہ کی ماہر ڈاکٹر میتالی گپتا نے کیا ، جنہوں نے سائنسی اصولوں کو قدیم یوگی حکمت کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ملا کر ، اپنے تجرباتی تدریسی طریقہ کار سے سیشنز کو عملی ، دلچسپ اور تبدیلی لانے اور فائدہ مدلانے والا بنایا ۔ ورکشاپ کی ایک خاص جھلک ڈیو کی لائیو عملی نمائش تھی ، جو ایک پسماندہ اور ڈاکٹر میتالی گپتا کی طالب علم ہے ۔ اس کی پراعتماد اور منظم نمائش کو سراہا گیا اور یہ یوگا اور مراقبہ کیسے افراد کو بااختیار بنا سکتے ہیں اور جامع ذہنی ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں ،۔ دو روزہ ورکشاپ کے دوران شرکاء نے جسم ، سانس ساتھ ہی ذہنی سکون اور اندرونی توازن حاصل کرنے کیلئے عملی آلات بھی اور دماغ کے درمیان باہمی رابطے کے بارے میں گہری بصیرت حاصل کی ۔ ورکشاپ کا انعقاد جسمانی صحت ، سانس کے انداز اور ذہنی حالت کے گہرے باہمی تعلق کی وضاحت پر مرکوز تھا ۔ شرکاء نے سیکھا کہ شعوری سانس کی تنظیم ( کانسئیس بریتھ ریگولیشن) ذہن کو سکون بخش سکتی ہے ، جذبات کو متوازن کر سکتی ہے ، تناؤ کو کم کر سکتی ہے اور مجموعی طور پر تندرستی میں اضافہ کر سکتی ہے ۔ بنیادی سیشنز نے اندرونی آگاہی ، خود تنظیمی اور جامع شفا کی بنیاد رکھی ۔اختتامی دن پر مراقبہ ( میڈیئشن ) ، چکر مراقبہ ( چکرامیڈیئشن ) اور پاور نیپ ٹیکنیکس ( پاور نیپ ٹیکنیکس ) کے سیشنز منعقد کئے گئے ۔ اس کے علاوہ سادہ مراقبہ کی مشقیں متعارف کروائی گئیں تا کہ شرکاء ذہن کو خاموش کر سکیں اور اس سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ چکر مراقبہ کے سیشن میں جسم کی توانائی مراکز ( چکرز ) کو متوازن کرنے پر زور دیا گیا تا کہ جذباتی استحکام ، اندرونی ہم آہنگی اور ذہنی وضاحت کو فروغٖ ملے ۔ اس کے علاوہ پاور نیپ ٹیکنیکس شئیر کی گئیں جن سے مختصر وقت میں گہرا آرام اور تازگی حاصل ہو سکتی ہے ۔ ورکشاپ ایک متاثر کن نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی جس میں ذہنی تندرستی ، شعوری زندگی گذارنے اور ہمدردانہ تعلیم کی اہمیت کو دوبارہ تقویت دی گئی تا کہ ایک صحت مند اور زیادہ متوازن معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم اطلاعات مسٹر نتیش راجورا نے پروگرام کے انعقاد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس کی افادیت کو روشناس کروایا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد محکمہ اطلاعات میں اپنی خدمات انجام دینے والے ملازمین کی ویلفئیر اور اُن کی صحت مند زندگی کے تئیں محکمہ کی ذمہ داری کو اجاگر کرنا ہے ۔ اختتامی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے جوائینٹ ڈائریکٹر ( ہیڈ کوارٹرز ) ڈاکٹر ظہور احمد رینہ نے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ورکشاپ ذہنی اور جسمانی تندرستی کے درمیان ہم آہنگی بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور ملازمین کیلئے بہت ہی سود مند ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیشنز بہت معلوماتی تھے اور امید ظاہر کی کہ شرکاء یوگا اور مراقبہ کی مشقوں کو اپنی روز مرہ زندگی میں بہترین طریقے سے استعمال کریں گے تا کہ صحت مند طرز زندگی اپنائی جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا اور مراقبہ کو مجموعی تندرستی اور صحت مند زندگی کیلئے دنیا بھر میں اپنایا جا رہا ہے ۔ افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے جوائینٹ ڈائریکٹر ( جموں ) مسٹر دیپک دوبے نے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور یوگا اور مراقبہ کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی کہ یہ مضبوط جسم اور ذہن کی تشکیل میں مدد دیتے ہیں اور نظم و ضبط والی زندگی کو فروغ دیتے ہیں ۔