20 جنوری تک تمام گاڑیوں و مشینری میںآلات نصب کرنے کی ہدایت
سرینگر/ یو این ایس// ضلع معدنیات دفترشوپیاںنے تمام گاڑیوں اور مشینری کے لیے ہدایت جاری کی ہے جو ضلع میں معدنیات کی کان کنی اور نقل و حمل میں استعمال ہو رہی ہیں کہ وہ اے آئی ایس-140 منظور شدہ ’جی پی ایس‘ٹریکنگ ڈیوائس لازمی نصب کریں۔ی مطابق حکام کے مطابق یہ حکم جموں و کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ آف جیولوجی اینڈ مائننگ کی ہدایات اور وزارت ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کی 2020 کی رہنمائی کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا، مؤثر نگرانی ممکن بنانا اور غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کرنا ہے۔یو این ایس کے مطابق تمام معدنی وسائل کے کنسیشن ہولڈرز، کرشر یونٹ آپریٹرز، اینٹ خانوں کے مالکان اور ضلع میں کام کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف وزارت برائے سڑک و شاہراہوں کے منظور شدہ وینڈرز سے جی پی ایس ڈیوائس حاصل کریں اور نصب کریں۔ضلع معدنیات دفتر نے مزید کہا ہے کہ معدنیات کی نقل و حمل صرف تصدیق شدہ ای چالان کے ساتھ ممکن ہوگی، جس میں ’کیو آر‘کوڈ موجود ہو جو محکمہ کی سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے جنریٹ کیا گیا ہو۔ یہ اقدام ڈیجیٹل نگرانی کو مضبوط بنانے اور غیر قانونی نقل و حمل کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔جی پی ایس ڈیوائس نصب کرنے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ ہدایات کی غیر تعمیل کی صورت میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔










