پرنسپل سیکرٹری نے ڈوڈہ میں جاری تعمیر ایس ڈی آر ایف بلڈنگ کا معائینہ کیا ، تیاری کا جائیزہ لیا

پرنسپل سیکرٹری نے ڈوڈہ میں جاری تعمیر ایس ڈی آر ایف بلڈنگ کا معائینہ کیا ، تیاری کا جائیزہ لیا

ڈوڈہ//پرنسپل سیکرٹری ہوم چندریکر بھارتی نے ڈوڈہ کا دورہ کیا اور سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس ( ایس ڈی آر ایف ) بلڈنگ کی جاری تعمیر کا معائینہ کیا ۔ دورے کے دوران چندریکر بھارتی نے کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا اور ضلع میں ڈیزاسٹر رسپانس اور تیاری کو مضبوط کرنے کیلئے تیار کئے جا رہے سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ایس ڈی آر ایف یونٹ کے افسران اور عملے سے بھی بات چیت کی اور ایمر جنسی منیجمنٹ اور ریسکیو آپریشنز میں ان کی لگن اور کردار کی تعریف کی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے عمل آوری ایجنسیوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ کام کو تیز کیا جائے اور ایس ڈی آر ایف بلڈنگ کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے تا کہ فورس کو مناسب انفراسٹرکچر اور آپریشنل سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ، دیگر سول اور پولیس افسران بھی بھی تھے ۔