محکمہ تعلیم کی’ڈی ڈی اوز ‘ کے تبادلوں پر روک

محکمہ تعلیم کی’ڈی ڈی اوز ‘ کے تبادلوں پر روک

مالی دائرہ اختیار سے باہر انتظامی فیصلے کرنے پر سخت انتباہ جاری

سرینگر/یو این ایس// محکمہ تعلیم نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ؎ رقومات کی واگزاری و تقسیم کے افسراں کو کسی بھی قسم کے ٹرانسفر یا مالی دائرہ اختیار سے باہر انتظامی اختیارات استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کے جاری کردہ حکم کے مطابق، محکمہ نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ کئی ایسے افسران جو صرف ’ڈی ڈی او ‘کے فرائض کے لیے ذمہ دار ہیں، ٹرانسفر آرڈرز جاری کر رہے ہیں اور انتظامی فیصلے کر رہے ہیں، حالانکہ ان کے پاس اس کی قانونی اجازت نہیں ہے۔یو این ایس کے مطابق حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ اضافی طور پر’ ڈی ڈی او‘ چارج سنبھالنے والے افسران کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف مالی امور تک محدود رہیں، جن میں تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر منظور شدہ مالی معاملات شامل ہیں۔ انہیں خاص طور پر اسٹاف ٹرانسفرز یا دیگر انتظامی اختیارات استعمال کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔ڈی ایس ای کے نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی افسر ان ہدایات کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے سختی سے دیکھا جائے گا اور متعلقہ سروس رولز کے تحت تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔