منشیات کے عادی افراد کی بازآبادکاری

منشیات کے عادی افراد کی بازآبادکاری

محکمہ صحت اور دیہی ترقی کے سیکریٹر رکن نامزد

سرینگر/یو این ایس// حکومت نے منشیات کے عادی افراد کی بازآبادکاری کے لیے قائم کی گئی ٹاسک فورس میں مزید توسیع کرتے ہوئے محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انتظامی سیکریٹری اور محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے انتظامی سیکریٹری کو اس کا رکن نامزد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔یو این ایس کے مطابق یہ حکم نامہ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق حکومت کے پہلے سے جاری حکم نامہ نمبر 1515-JK(GAD) of 2025 مؤرخہ 25 نومبر 2025 میں جزوی ترمیم کی گئی ہے۔ اس ترمیم کے تحت دونوں اعلیٰ افسران کو مذکورہ ٹاسک فورس کا رکن شامل کیا گیا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹاسک فورس ضرورت محسوس ہونے پر کسی بھی دیگر رکن یا اراکین کو شریک کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے نیا حکم نامہ 28-JK (GAD) of 2026 مؤرخہ 7 جنوری 2026 کو جاری کیا گیا ہے، جس پر کمشنر/سیکریٹری حکومت، ایم آر راجو (آئی اے ایس) کے دستخط موجود ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور سماجی بازآبادکاری کے عمل کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانا ہے، جس میں صحت اور دیہی سطح پر مربوط حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔