جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے ہفتے کے روز لوک بھون میں خواہش گپتا پروڈکشنز کی تیار کردہ منشیات کے نشے کے خلاف آگاہی فلم ’’ دی لاسٹ ڈوز ‘‘ کا پوسٹر رونمائی کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ خواہش گپتا پروڈکشنز کی بانی مس خواہش گپتا اور مس پریا گپتا فلم کے پرڈیوسرز ، دیگر ٹیم ممبران کے ہمراہ پوسٹر رونمائی کی تقریب میں موجود تھے ۔










