2 چیف انجینئر اور ایک سپر انٹنڈنٹ چیف انجینئر شامل
سرینگر//محکمہ تعمیرات عامہ میں آئندہ9ماہ کے دوران 2انچارج چیف انجینئروں اور ایک انچارج سپر انٹنڈنٹ چیف انجینئر سمیت19 اعلیٰ انجینئر سبکدوش ہو ئے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ کی نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے انچارج چیف انجینئر جنوبی کشمیر نثار احمد پنڈت امسال31مارچ اور انچارج چیف انجینئر شمالی کشمیر سنجیو کمار31مئی جبکہ پی ایم جی ایس وائی سرکل جموں کے انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر اجے کپاہی31اگست کو سبکدوش ہوگئے۔ تعمیرات عامہ چرار شریف ڈویڑن کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر بشیر احمد میر30اپریل، رفیع آباد ڈویڑن کیانچارج ایگزیکٹو انجینئر مراد احمد طوطا31مارچ، ڈوڈہ ڈویڑن کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر عبدالغنی گجراور جموں میونسپل کارپوریشن اسکینڈ کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کلدیپ راج30جون کو اپنی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوگئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سٹی ڈرینیج سیول ڈویڑن،ایس ایم سی سرینگر کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر شوکت علی وانی30اپریل، بسولی ڈویڑن کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سکھ دیو شرما30اپریل یو ٹی لداخ کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر عبدالہادی31اکتوبر، سپورٹس کونسل کنسٹریکشن ڈویڑن جموں کے اسسٹنٹ انجینئرلیاقت علی شاہ29فروری، آر اینڈ بی ڈویڑن وائلوں کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر شوکت احمد وید31جولائی،کھٹوعہ ڈویڑن کے انچارج اسسٹنٹ انجینئر راکیش کمار اور، بمنہ ڈویڑن کے انچارج اسسٹنٹ انجینئر خورشید کرمانی 31مئی، پی ایم جی ایس وائی گاندربل کے انچارج اسسٹنٹ انجینئر محمد جاوید31مارچ کو سبکدوش ہونگے۔ نوٹفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایم جی ایس وائی پونچھ ڈویڑن کے انچارج اسسٹنٹ انجینئر امرت لال اور پی ایم جی ایس وائی چھاتروں ڈویڑن کے انچارج اسسٹنٹ انجینئر منظور احمد ٹاک امسال31مئی، پی ایم جی ایس وائی مہور ڈویڑن کے انچارج اسسٹنٹ انجینئر شیام لال شرما31دسمبر کے علاوہ چیف انجینئر آفس سینٹرل کشمیر میں تعینات انچارج اسسٹنٹ انجینئر مشتاق احمد نجار31مارچ کو سبکدوش ہونگے۔










