Increased fears of intrusion after snowfall on Pir Panchal hills

8سے9اور12سے13جنوری کو2مرحلوںمیں برف و باراں ہونے کی پیش گوئی

سری نگر//مسلسل دوسرے روز آسمان پر بادل چھائے رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کی شام سے بالائی علاقوںمیں برف باری کاامکان ظاہر کرتے ہوئے 8سے13جنوری تک 2مرحلوںمیں ہلکی تا بھاری برف باری ہونے کی وجہ سے زمینی اور فضائی ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل میں خلل پڑسکتاہے ۔اس دوران مطلع ابرآلودرہنے کے باعث سری نگرسمیت پوری کشمیر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کافی بہتری واقعہ ہوئی ،جسکے باعث جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات سردی کی شدت میں بھی کمی محسوس کی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق جمعے کے بعدہفتہ کوبھی سری نگرسمیت پوری کشمیر وادی میں دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہے اوراس دوران شمالی کشمیر میں کچھ جگہوں بشمول بارہمولہ میں ہلکی برف باری شروع ہونے کے آثاردکھائے دینے لگے ،تاہم بعدازاں ایسی کوئی صورتحال پیدانہیں ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے ہفتے کوموسمی صورتحال کے حوالے سے تازہ اَپ ڈیٹ یاتازہ حالات کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکزمیں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے اسبات کی تصدیق کی کہ جموں وکشمیرمیں 8سے13جنوری تک 2مرحلوںمیں میدانی علاقوںمیں ہلکی سے درمیانی اور اونچائی والے مقامات پر درمیانی سے بھاری برف باری ہونے کاامکان ہے ۔انہوںنے بتایاکہ 7جنوری کوشام سے ہی موسم اپنا رُخ بدلے گا،اور کئی میدانی اور بالائی علاقوںمیں برف باری شروع ہونے کاامکان ہے ۔ڈاکٹر مختار نے مزید کہاکہ مطلع ابرآلودرہنے کے بیچ 8اور9جنوری کوکشمیر کے بہت سے مقامات پر ہلکی سے درمیانی برف باری ہونے کے ساتھ ساتھ جموں کے میدانی علاقوں میں بارش ہونے کے70فیصد امکانات ہیں ۔ماہر موسمیات ڈاکٹر مختار احمد کاکہناتھاکہ 8اور9جنوری کوہونے والی برف وباراںکی وجہ سے زمینی ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل میں خلل پڑسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ10اور11جنوری کومطلع ابرآلود رہنے کے بیچ کہیں کہیں برف باری یابارش ہوسکتی ہے ،تاہم ڈاکٹر مختار نے دوسرے مرحلے کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ12اور13جنوری کووسیع پیمانے پر درمیانے درجے کی برف باری ہونے کے بیچ اونچی جگہوں پر بھاری برف باری ہونے کا75فیصدامکان ہے جبکہ جموں کے میدانی علاقوں میں بارش ہوگی ۔سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکزمیں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹرکاکہناتھاکہ 12 اور13 جنوری کو ہلکی سے بھاری برف باری ہونے کے70فیصدامکان کے بیچ زمینی ٹرانسپورٹ کیساتھ ساتھ فضائی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل کے متاثر ہونے کا 60سے 70فیصدتک امکان ہے۔دریں اثناء مطلع ابرآلودرہنے کے باعث سری نگرسمیت پوری کشمیر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کافی بہتری واقعہ ہوئی ،جسکے باعث جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات سردی کی شدت میں بھی کمی محسوس کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکارنے بتایاکہ جمعہ اور سنیچرکی درمیانی رات سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات منفی5.5 ڈگری تھا۔انہوں نے کہاکہ جمعہ اورسنیچر کی درمیانی رات قاضی گنڈمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6،کوکرناگ میں منفی1.4،پہلگام میں منفی2.8ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاجبکہ جمعے اورسنیچر کی درمیانی رات یہاں رات کاپارہ منفی8.6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاتھا۔انہوںنے مزید کہاکہ شمالی کشمیر میں واقع مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں رات کاکم سے کم پارہ منفی 2.6درج ہواجبکہ جمعرات اورجمعے کی درمیانی رات کم سے کم پارہ منفی 5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاتھا۔اُدھر شمالی کشمیرکے کپوارہ قصبے میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاجو جمعرات اور ہفتہ کی درمیانی رات منفی 5.6ڈگری سینٹی گریڈدرج ہواتھا۔