420کلو میٹر سرینگر لہیہ اور جمہ گنڈ کپوارہ کی شاہرائیں گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند

420کلو میٹر سرینگر لہیہ اور جمہ گنڈ کپوارہ کی شاہرائیں گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند

شہروں ، قصبوں میں شاہراہیں زیر آب ، لوگوں کی نقل وحرکت متاثر


سرینگر /اے پی آئی// ناسازگار موسم کے بیچ سرینگر لہیہ شاہراہ گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند ، سینکڑوں کی تعداد میں دونوں اطراف مال، مسافر برادر گاڑیاں درماندہ ، بارڈر روڑ آرگنائزیشن کی جانب سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کے قابل بنانے کیلئے آپریشن شروع ، آنے والے 12گھنٹوں کے دوران موسم بہتر رہنے کی صورت میں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت بحال ہونے کے امکانات ۔ ادھر جمعہ گنڈ کپوارہ میں پسیاں ، چٹانیں گرآنے کے باعث شاہراہ گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے معطل کردی گئی ۔ لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق پہاڑی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث وادی کے طول عرض میں موسم ناسازگار رہنے سے زندگی مفلوج ، لوگ گھروں میں محصور ، درجہ حرارت میں کمی اور پوری وادی سردی کی لپیٹ میں آگئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق 19اپریل بعد از دوپہر وادی بھر میں موسم ابر آلود تاہم مجموعی طور پر خشک رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ ادھر 420کلو میٹر سرینگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کی علاقے میں تازہ برفباری سے گاڑیوں کی آمد ورفت درماندہ ہوگئی ہے ۔ لداخ اور سونمرگ میں سینکڑوں مال ، مسافر برادر اور نجی گاڑیاں درماندہ پڑی ہوئی ہیں اور پچھلے تین دنوں سے شاہراہ گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند پڑی ہوئی ہیں۔ بارڈر روڑ آرگنائزیشن کی جانب سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کے قابل بنانے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ موسم بہتر رہنے کی صورت میں بارڈر روڑ آرگنائزیشن کے مطابق آنے والے 12گھنٹوں کے دوران شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے کھول دی جائے گی اور درماندہ گاڑیوں کو منزلوں کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ دریں اثناء سرحدی ضلع کپوارہ کے مضافاتی علاقے جمہ گنڈ میں پسیاں ، چٹانیں گرآنے کے باعث شاہراہ گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کردی گئی ۔ باڈر روڑ آرگنایزشین اور آر اینڈ بی کی جانب سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت بحال کرنے کیلئے پسیاں ، چٹانیں ہٹانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی کہ ناسازگار موسم اور سڑکوں کی بحالی تک گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جو ایڈوائزری جاری کی گئی ہیں اُس پر من وعن عمل کریں۔ ادھر موسلادھار بارشوں کے باعث بڑے شہرئوں ، قصبوں کی شاہراہیں ایک دفعہ پھر زیر آب آگئیں جس سے لوگوں کا چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ۔ ڈرنیج سسٹم کی عدم دستیابی اور پانی کے نکاس کی عدم موجودگی کی وجہ سے کئی علاقوں سڑکوں پر جمع پانی رہائشی مکانوں کی بنیادوں میں گھس گیا جس سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گرمائی دارالخلافہ سرینگر کے کئی اندرونی علاقوں کی سڑکیں زیر آب آنے سے لوگوں کی نقل وحرکت ناممکن بن گئی جس سے مریضوں ، عمر رسیدہ افراد کو مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا۔