سری نگر//40روزہ چلہ کلان کے آخرتک جموں وکشمیرمیں موسم مجموعی طورپرخشک رہنے کاامکان ہے ،کیونکہ محکمہ موسمیات نے 31جنوری تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔اس دوران جمعہ کے روز بھی سری نگرسمیت پورے کشمیرمیں دن کے وقت کچھ گھنٹوںکیلئے دھوپ نکلی ،جس سے لوگوںکوسردی کی شدت سے قدرے راحت ملی تاہم جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے رہا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے رہا۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6، پہلگام میں منفی 11.8اور گلمرگ میں منفی 10.4ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت تھا۔اُدھرلداخ کے علاقے میں دراس ٹاون میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات درجہ حرارتمنفی 28.8تھا، جو اس سیزن میں سب سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لیہہ میںرات کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 17.2اور کارگل میں منفی21.4ریکارڈکیاگیا۔جموں شہر میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات درجہ حرارت کم سے کم درجہ حرارت4.7، کٹرہ 4.5، بٹوت0.5، بانہال 2.8اور بھدرواہ منفی 2.6ریکارڈکیاگیا۔دریں اثناء جمعہ کے روز بھی سری نگرسمیت پورے کشمیرمیں دن کے وقت کچھ گھنٹوںکیلئے دھوپ نکلی ،جس سے لوگوںکوسردی کی شدت سے قدرے راحت ملی ۔ محکمہ موسمیات نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیراور لداخ میں اگلے 72گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔مرکزی محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے میڈیا کوبتایاکہ جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم 31 جنوری تک خشک رہنے کی توقع ہے اور رات کے وقت آسمان صاف رہنے کی وجہ سے، کم از کم درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔










