4 سے 14 فروری تک 11 روزہ سارس میلہ 2023 ء منعقد ہوگا

جس میں 75 سٹال اور10 فوڈ کورٹ ہوں گے ۔ اندو کنول چب

جموں//جموںوکشمیر یوٹی سارس میلے۔ 2023ء کی 4سے 14؍فروری تک میز بانی کرنے جا رہا ہے جس میں ملک سے دست کار اور سیلف ہیلپ گروپوں کی خواتین اپنی خود ساختہ مصنوعات کو فروخت کریں گی ۔ اِن باتوں کا اِظہار مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے رورل لائیولی ہُڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) اندو کنول چب نے آج یہاں منعقد ہونے والے سارس میلے۔ 2023 ء سے متعلق انتظامات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے مختلف لائن محکموں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سالانہ سارس میلہ جموں میں منعقد کیا جائے گا جس میںزائد اَز 75 سے سٹالوں اور فوڈ کورٹ نمائش کے مقام ، ایکواپلیکس کراؤن باغ باہو جموں کے قریب 11 دنوں کیلئے قائم کئے جائیں گے ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر جموںاور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ ایم ڈی جے کے آر ایل ایم نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی جس میں انہوں نے 4 سے 14 ؍فروری تک باغ باہو کے ایکواپلیکس کراؤن میں منعقد ہونے والے سارس میلے کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے میٹنگ کو بتایا کہ 11 روزہ میلے میں ملک بھر کی 15 ریاستوں اوریوٹیز سے سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین کی شرکت کی توقع ہے ۔ اس موقعہ پر کئی متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تجاویز دیں ۔ اِس11 روزہ نمائش میں متعدد ثقافتی تقریبات، مختلف سرکاری سکیموں اور مہمات پر ڈرامے دیکھنے کو ملیں گے۔