بھید کی شجر کاری صنعت کو بچانے کی ایک اہم سبیل،متبادل دراڑوں کی فراہمی سے مسئلہ حل نہیں:یونٹ ہولڈر
سری نگر//کشمیر میں 102 سال پرانی کرکٹ بلے سازی کی صنعت نے ان مینوفیکچررز اورکاریگروںکے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے اپنے معیار کو بڑھایا ہے جو انگریزی بھید کے درخت کی لکڑی ساتھ کام کرتے ہیں۔ لیکن کشمیری بلے بنانے والوںیا بلے سزوں کو خدشہ ہے کہ بھیدکے دراڑوں کی کمی سے 300 کروڑ روپے کی اس صنعت کو بوریابستر گول کرناپڑے گا جو ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزی روٹی فراہم کرتی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیر کی کرکٹ بیٹس مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے ترجمان فوزول کبیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم کشمیرمیں گزشتہ 102 سالوں سے کرکٹ کے بلے تیار کر رہے ہیں۔ ہمارے بلے کا معیار اچھا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) سے منظور شدہ ہے۔انہوںنے واضح کیاکہ معیار کے لحاظ سے، ہمارے پاس کمی نہیں ہے،کیونکہ ہم (مینوفیکچررز جوسامان یاخام مال استعمال کرتے ہیں) انگریزی بھید کے برابر ہیں، اگر بہتر نہیں تو۔ فوزول کبیرنے خبررساں ادارے( پی ٹی آئی )کو بتایاکہ یہ اس حقیقت سے واضح ہوا کہ آسٹریلیا میں حالیہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں سب سے طویل چھکا کشمیر ولو بلے کا استعمال کرتے ہوئے مارا گیا تھا۔متحدہ عرب امارات کے جنید صدیق نے اننت ناگ نشینGR8 اسپورٹس کے تیار کردہ بلے کا استعمال کرتے ہوئے سری لنکا کیخلاف2022 کے ICC مینزT20 ورلڈ کپ کا سب سے طویل چھکاکشمیرمیں بنائے گئے بلے سے لگایا۔تاہم،400 سے زائد بیٹ مینوفیکچرنگ یونٹس ایک غیر یقینی مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ بھیدکے دراڑوں کی کمی ان کی فیکٹریوں کو5 سال کے اندر بند کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔کشمیر کی کرکٹ بیٹس مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنی بات کو واضح کرنے کیلئے کینیڈا اور پاکستان میں شجرکاری مہم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں بھید کے درختوں کی تعداد اور پیداوار تیزی سے کم ہو رہی ہے اور ہمیں خدشہ ہے کہ یہ اگلے5 سالوں میںبھیدکادرخت ناپید ہو جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم حکومت سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ ایک پائیدار فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھیدکے درختوںکی شجرکاری کیلئے مہم چلائے۔ فوزول کبیر نے کہا کہ نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پنجاب کے جالندھر اور اتر پردیش کے میرٹھ سے ایک لاکھ سے زیادہ لوگ اپنی روزی روٹی کے لئے کشمیرکی بلے سازی صنعت پر انحصار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جہاں ایک صنعت تباہی کے دہانے پر ہے، حکومت کو جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔فوزل کبیر نے کہا کہ جب کہ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے انہیں پچھلے سال 1500بھیدکے پودے متبادل کے لیے فراہم کیے تھے، ہر یونٹ کو ایک سال میں تقریباً 15000بھیدکے دراڑوں یا شگافوں کی فراہمی کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ جیسے جیسے کرکٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے، بلے کی مانگ بھی بڑھے گی۔ 2 دہائیاں قبل ہمارے پاس ایک درجن ممالک کرکٹ کھیل رہے تھے۔ آج یہ تعداد 160 کے قریب پہنچ چکی ہے۔فوزل کبیر کاکہناتھاکہ 10سال پہلے کشمیر میں اڈھائی لاکھ سے3 لاکھ بلے تیار کیے جاتے تھے۔ ان دنوں، ہر سال30 لاکھ بلے بنتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکی بلے سازی صنعت کا سالانہ کاروبار 300 کروڑ روپے سے زیادہ تھا۔فوزل کبیر نے مشورہ دیا کہ حکومت کو آبی زمینوں اور دریا کے کناروں پر جہاں پہلے ولو کے درخت اگائے جاتے تھے، پودے لگانے کی اجازت دینے پر غور کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان جگہوں پربھید کے درخت دوبارہ لگائے جائیں تو بلے سازی کی صنعت زندہ رہ سکتی ہے۔پی ٹی آئی کے مطابقGR8 کے اسپورٹس پروڈکشن مینیجر محمد نیاز نے کہا کہ حکومت نے ولو کے پودے لگانے کے لیے اقدامات کیے ہیں لیکن یہ صنعت کو سپورٹ کرنے کے لیے درکار پیمانے پر نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ لیگز آرہی ہیں اور بلے کی مانگ میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ جہاں یہ صنعت کاریگروں کو روزگار فراہم کر سکتی ہے، وہیں تیار شدہ بلے نوجوانوں کو کھیلوں میں مشغول رکھ سکتے ہیںاور منشیات کے استعمال جیسی برائیوں سے دور رکھ سکتی ہے۔انڈسٹری اینڈ کامرس ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ کشمیر میں ولو کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن یونٹس کو درپیش اہم مسئلہ جدید سیزننگ ٹیکنالوجی کی کمی اور کشمیر سے باہر فیکٹریوں میں دراروں کی اسمگلنگ ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر میں،بھیدکے دراڑوں کی پکائی اب بھی روایتی طریقے سے کی جاتی ہے اور اس میں 6 ماہ سے ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ یہ یونٹ ہولڈر کے قیمتی سرمائے کو روکتا ہے اور اس کی مالی حالت پر دباؤ ڈالتا ہے۔ یہ بعض صورتوں میں، ایک یونٹ کی بندش کا باعث بنا۔انہوںنے مزید کہاکہ سیزننگ پلانٹ لگانے کی تجویز کو چند سال قبل منظور کیا گیا تھا لیکن کووڈ19 کے پھیلنے کی وجہ سے اسے روک دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک یا سولر پلانٹ لگانے کی ایک نئی تجویز جو سیزننگ کے وقت کو صرف 15 دن تک کم کر دے گی، سینئر حکام کے زیر غور ہے۔عہدیدار نے کہا کہ وادی سے ملک کے دیگر حصوں، خاص طور پر پنجاب اور اتر پردیش میں فیکٹریوں کو دراڑ اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے تھے۔انہوں نے کہا کہ20 ہیکٹر کی زمین ولو کے درخت اگانے کے لیے مختص کی گئی ہے جسے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔










