ضلع سری نگر کو کووِڈ۔19 مینجمنٹ اور بانڈی پورہ کو ’’پنچایت ڈیولپمنٹ انڈکس‘‘ تیار کرنے کیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا
جموں//ایک اہم کامیابی کے ساتھ جموں و کشمیر یوٹی کو حیدر آباد میں منعقدہ 24 ویں قومی کانفرنس برائے اِی۔ گورننس میں کووِڈ۔19 مینجمنٹ اور پنچایت ڈیولپمنٹ اِنڈکس کے لئے قومی سطح کے ایوارڈ ملے ۔یہ ایوارڈس مرکزی وزیر اور پی ایم او ڈاکٹرجتندر سنگھ ،اور تلنگانہ کے اربن ڈیولپمنٹ ،انڈسٹریز اور آئی ٹی کے وزیر کے ٹی رامارائو ،مرکزی سیکرٹری الیکٹرانِکس اور آئی ٹی اجے پرکاش ، چیف سیکرٹری تلنگانہ سومیش پرکاش اور مرکزی سیکرٹری ڈی اے آرپی جی وی سری نواس کی موجودگی میں پیش کئے۔ضلع سری نگر نے ٹیکنالوجی کے مؤثر اِستعمال کے ساتھ کووِڈ ۔19 مینجمنٹ کے زُمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔یہ ایوارڈ سیکرٹری قبائلی امور اور سری نگر کے اس وقت کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے حاصل کیا جن کی رہنمائی میں ضلع اِنتظامیہ کی طرف سے کووِڈ۔19 مینجمنٹ کے لئے کئی اِختراعی اور مؤثر اِقدامات کئے گئے۔ اِسی طرح ضلع بانڈی پوری کو ضلع اِنتظامیہ کے ذریعے شروع کردہ اختراعی ڈیجیٹل پروڈکٹ ’’ پنچایت ڈیولپمنٹ اِنڈکس ( پی ڈی آئی ) ‘‘ کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔قومی کانفرنس میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پوری ڈاکٹر اویس احمد ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ بانڈی پورہ امتیاز احمداور ڈی آئی او بانڈی پورہ مالا رام نے ایوارڈ حاصل کیا۔










