وادی کشمیر میں حفاظتی انتظامات کو6روز قبل ہی شروع کیا گیا
سرینگر//یوم آزدی کے تقریبات کے سلسلے میں وادی کشمیر میں پولیس اور سیول انتظامیہ نے تیاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جہاں ضلع صدر مقامات پر تمام قسم کی تیار یوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ پوری وادی کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر میں بھی7روز قبل ہی اس حوالے سے انتظامات اٹھائے گئے ہیں ۔ادھر بڈگام میںایس ایس پی نے یوم آزادی کے پریڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق 15اگست کی تقریبات کے سلسلے م،یں پولیس اور سیول انتظامیہ نے تیاریاں شروع کئیں ہیں جبکہپر امن تقریبات کے انعقاد کے لئے پولیس فوج اور فورسز کا گشت تیز کیا گیا ہے اس دوران حساس علاقوں میں اضافہ نفری بھی دیکھی گئی ہے تاہم یوم آزادی کے سلسلے میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو جائے ۔پر امن یوم آزادی کی تقریبات کے لئے فورسز کو قبل از 7روز ہی محترک کیا گیا ہے ۔ضلع صدر مقامات پر پر امن تقریبات کو منعقد کرنے کے لئے آج سے ہی تمام طرح کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے ۔ دھرایس ایس پی بڈگام شری طاہر سلیم خان-جے کے پی ایس نے آج ڈی پی ایل بڈگام پریڈ گراؤنڈ میں آئندہ یوم آزادی-22 کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے سی آر پی ایف، بڈگام پولیس، آئی آر پی، جے کے اے پی اور ہوم گارڈز کے دستوں کی طرف سے پیش کردہ پریڈ دستوں اور مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ایس پی بڈگام نے سپورٹس ا سٹیڈیم بڈگام میں عام لوگوں کے آسانی سے گزرنے اور پارکنگ کی جگہوں کی دستیابی کے لیے ٹریفک انتظام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے پریڈ کمانڈر اور دستے کے کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ مشق کے دنوں میں ڈرل اور الرٹنس کو بہتر بنائیں تاکہ یوم آزادی 22 کے موقع پر پریڈ کی بہترین پیشکش کو یقینی بنایا جا سکے۔










