وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے متعدد اَراکین اسمبلی سے ملاقات کی

ترقیاتی او رعوامی بہبود کے مسائل پر تبادلہ خیال

سری نگر//قانون ساز اسمبلی کے متعدد ارکان نے سول سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور اَپنے اَپنے حلقوں سے متعلق اہم ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ممبر اسمبلی بارہمولہ جاوید بیگ، رُکن اسمبلی راجپورہ غلام محی الدین میر، ممبر قانون ساز اسمبلی پونچھ۔حویلی اعجاز احمد جان اورایم ایل اے بانڈی پورہ نظام الدین بٹ نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور انہیں اَپنے اپنے حلقوں کے مختلف مسائل اور ترقیاتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے وفد میں شامل قانون سازوں کی بات کو بغور سُنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کے حلقوں سے متعلق اُٹھائے گئے تمام جائز مسائل کو قابلِ اطلاق قوانین اور دستیاب وسائل کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔