10ویں، 12ویں جماعت کے امتحانات میں سال میں دو بار حاضر ہونا لازمی نہیں ہوگا: دھرمیندر پردھان

سری نگر// مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ طلباء کے لیے سال میں دو بار 10ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات میں شرکت لازمی نہیں ہوگی اور یہ آپشن ایک موقع کے خوف سے پیدا ہونے والے تناؤ کو کم کرنے کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ایک معروف خبر رسا ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مسٹر پردھان نے کہا کہ ‘ڈمی اسکولوں’ کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اس پر سنجیدہ بحث کرنے کا وقت آ گیا ہے۔طلبہ کے پاس انجینئرنگ کے داخلہ امتحان JEE کی طرح سال میں دو بارکلاس 10 اور 12 بورڈکے امتحانات میں شرکت کرنے کا اختیار ہوگا۔ وہ بہترین سکور کا انتخاب کر سکتے ہیںلیکن یہ مکمل طور پر اختیاری ہو گا، کوئی مجبوری نہیں۔مسٹر پردھان نے کہا، “طلبہ اکثر یہ سوچ کر تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں کہ ان کا ایک سال ضائع ہو گیا، ان کا موقع ختم ہو گیا یا وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے… ایک موقع کے خوف سے پیدا ہونے والے تناؤ کو کم کرنے کے لیے یہ آپشن متعارف کرایا جا رہا ہے،” مسٹر پردھان نے کہا۔اگر کوئی طالب علم محسوس کرتا ہے کہ وہ مکمل طور پر تیار ہے اور امتحانات کے پہلے سیٹ میں اسکور سے مطمئن ہے، تو وہ اگلے امتحانات میں شرکت نہ کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے۔ کچھ بھی لازمی نہیں ہوگا۔