UPSC Civil Services qualifiers Call on Lieutenant Governor

یو پی ایس سی سول سروسز کوالیفائروں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سری نگر//سول سروسز کے کوالیفارئر وسیم احمد بٹ اور منان بٹ نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اُنہیں مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان کی کامیابی جموںوکشمیر یوٹی کے دیگر نوجوانوں کو راغب کرے گی۔اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ پُر عزم اور پُر اعتماد رہیں کیوں کہ وہ مستقبل میں عوامی اِنتظامیہ کی ریڑھ کی ہڈی بنیں گے۔