یونین پبلک سروس کمیشن نے کیاسیول سروسزامتحان2022 کے نتائج کااعلان

جموں وکشمیر کے 8اُمیدوارسرخ رئو،وسیم بٹ کو7واں رینک

سری نگر//یونین پبلک سروس کمیشنUPSCکی جانب سے منگل کوجاری کئے گئے سیول سروسزامتحان2022 کے نتائج کااعلان کیا گیا،جس میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے2اُمیدواروںنے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیاہے ۔جبکہ جموں وکشمیر کے کل 8اُمیدواروں نے UPSCکاسنگ میل طے کیا،جن میں6حاضرسروس JKASافسران بھی شامل ہیں۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق یونین پبلک سروس کمیشنUPSCکی جانب سے سیول سروسزامتحان2022کے نتائج ظاہر کئے گئے ،جن میں ڈورواننت ناگ سے تعلق رکھنے والے وسیم احمدبٹ نے ساتواں اور پونچھ ضلع کی رہنے والی پرسن جیت کورنے11رینک حاصل کیا۔اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھنے والے وسیم احمد بٹ نے 7 واں رینک حاصل کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، وسیم نے بھی یو پی ایس سی 2021 کے امتحان میں شرکت کی تھی اور 225 واں رینک حاصل کیا ہے۔پونچھ ضلع کی پرسن جیت کور نے11 واں رینک حاصل کیا ہے۔ وہ نرمل سنگھ اور درشن کور (طبی شعبہ) کی بیٹی ہیں اور ریڈیو اسٹیشن پونچھ میں رہتی ہیں۔سیول سروسزامتحان2022میں ایشتاکشورنے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گریمالوہیا اوراوماہریتھی این نے ملک کے اس اعلیٰ ترین سیول سروسزکے امتحان میں بالتریب دوسری اورتیسری پوزیشن یا رینک حاصل کی ۔یو پی ایس سی2022 کے امتحان میں کل933امیدواروں نے کوالیفائی کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے کل8اُمیدواروںنے سیول سورسزامتحان2022کوالیفائی کیا ہے ،جن میں6ایسے ہیں ،جو پہلے ہی جموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسزJKASکے پرموشن کی مدت میں تھے ۔جموں وکشمیر کے جن 8اُمیدواروںنے یو پی ایس سی2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ،اُن میں وسیم احمدبٹ ساکنہ ڈورو اننت ناگ،پرسن جیت کورساکنہ پونچھ،نتن سنگھ ،نویداحسن بٹ،منان بٹ،عرفان چودھری،نیورانشوہنس،اورمانجل بجوترہ بھی شامل ہیں۔