این وائی ایف میں جموںوکشمیر یوٹی کی نمائندگی کرنے والے فن کار سفیر کے طور پر کام کرتے ہیں۔سر مد حفیظ
جموں//جموںوکشمیر کے مختلف علاقوں سے تیار کردہ نوجوان فن کار مختلف اَضلاع کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی منظر نامے پر جموںوکشمیر یوٹی کے سفیر کے طورکام کرتے ہیں ۔ نوجوان فن کار اَمن ، ہم اہنگی اور خوشحالی کے پیامبر ہیں۔اِن باتوں کا اِظہار سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کود سرمدحفیظ نے 12؍ جنوری سے 16؍ جنوری 2023ء تک کرناٹک کے ہگلی میں منعقد ہونے والے نیشنل یوتھ فیسٹول ( این وائی ایف ) میں جموںوکشمیر کی نمائندگی کے لئے 80رُکنی دستے کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرتے ہوئے کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموںوکشمیر سبھاش چندر چبر ، جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس (جموں) سورم چند شرما، جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس( کشمیر )بشیر احمد اور ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اَفسران موجود تھے۔سرمد حفیظ نے اِنتہائی مناسب اَنداز میں پانچ روزہ طویل پروگرام کے اِنعقاد پر منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ فیسٹول شرکأ کے درمیان جذبے کو اُبھارنے اور آپس میں دوستی ، بھائی چارہ اور اتحاد پیدا کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت یونین ٹیریٹری میں نوجونوانوں کی سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے پُر عزم ہے۔اِس سے قبل ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا اور اَپنے مصروف شیڈول کے باوجود اس موقعہ پرمہمان خصوصی کا شکریہ اَدا کیا۔اس سے پہلے دونوں صوبوں کے مختلف اَضلاع سے تیار کردہ نوجوان اور تجربہ کار فن کاروں نے جموںوکشمیر یوٹی کے ثقافتی تنوع کی نمائش کی اور اَپنی پرفارمنس سے کثرت میں وحدت کی تصویر پیش کی۔متعدد ثقافتی پروگراموں میں جموںوکشمیر کے مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے فن کاروں نے اَپنے اَپنے علاقوں کی ثقافت کے پیغام کو پھیلاتے ہوئے جموںوکشمیر یوٹی کے ثقافتی تنوع کی نمائش کی۔یہ پروگرام محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموںوکشمیر کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے۔تقریب کا فیصلہ ماہرین کا ایک پینل کررہا ہے جس میں سابق کلچرل آفیسر اکیڈیمی آف آر ٹ ، کلچر اینڈ لنگویجزبشن داس ،لوک گلوکار انتو کوتوال اور کوریو گرافر روی شرما شامل ہیں۔اِنڈیا میں قومی یوتھ فیسٹول ہر برس 12سے 16؍ جنوری تک سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کی یاد میں منایاجاتا ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں قومی یکجہتی ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے تصور کو فروغ دینا ہے ۔اِنڈیا کی مختلف ریاستوں کے نوجوان ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اَپنی ثقافتی صلاحیتوں کا مظاہر کرتے ہیں۔یونین ٹیریٹری کے مختلف اَضلاع سے کل 524 نوجوان فن کاروں نے اِنٹرڈسٹرکٹ فیسٹول میں حصہ لیا جن میں سے 80 رُکنی دستے کو این وائی ایف کے لئے منتخب کیا گیا ہے جس میں آفیشلز بھی شامل ہیں۔مسابقتی مقابلوں کے لئے منتخب ٹیموں میں ضلع بانڈی پورہ کے فن کاروں کے لوک گیت ، ڈوڈہ اور سری نگر اَضلاع کے لوک رقص شامل ہیں جب کہ غیر مسابقتی مقابلوں میں ضلع بڈگام سے ایک ایکٹ پلے اور ڈوڈہ اور کشتواڑ اَضلاع سے بالترتیب بھارت ناٹیم اور ایلوکیشن شامل ہیں۔










