Yasha Mudgal takes comprehensive review of progress under different sectors at Ramban

یشا مدگل نے رام بن میں مختلف شعبوں کے تحت پیش رفت کا جامع جائیزہ لیا

رام بن//کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری یشا مدگل جو ضلع رام بن کی سیکرٹری انچارج بھی ہیں ، نےکیپیکس بجٹ یو ٹی اور مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت مختلف محکموں کی طرف سے کی گئی پیش رفت رفت کا جائیزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر رام بن ، اے ڈی سی ، ایڈیشنل ایس پی ، اے سی ڈی ، سی پی او ، سی ایم او ، سی ای او ، سی ایچ او ، سی اے او ، سی اے ایچ او کو علاوہ دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے ۔ سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضلعی دفاتر میں ای آفس انٹیگریشن کو یقینی بنائے تا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت انجام دینے کیلئے فائلوں کے تصرف کو بہتر بنایا جا سکے ۔ سیکرٹری نے تمام ضلعی اور سیکٹورل افسران کو ہدایت دی کہ وہ پی آر آئی کے ساتھ مل کر کام کریں تا کہ لوگوں کی بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پی آر آئی کے تین درجوں کے نظام کو مضبوط کیا جا سکے ۔ سیکرٹری موصوف نے تعلیم ، سماجی بہبود ، محکمہ دیہی ترقی ، بجلی ، صحت ، سماجی بہبود ، تعلیم ، جل شکتی محکمہ اور دیگر شعبوں سمیت مختلف محکموں کی طبعی اور مالی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔