مقررین نے مشکل زندگی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں بیوہ ماؤں کی بہادری، ہمت اور طاقت کو سراہا
سرینگر/ / جے اینڈ کے یتیم فاؤنڈیشن کی جانب سے آج یوم مادر(ماں )کی مناسبت سے مرکزی دفتر بیت ہلال جواہر نگر سرینگر اور اقبال نگر سوپور میں ایک پْروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ان پروگراموں کا مقصد ماں کو ایک ایسے ادارے کے طور پر خراج تحسین پیش کرنا تھا جو اخلاق، اخلاقیات، اچھے اعمال اور انسانیت کی خدمت کے لحاظ سے بہترین معاشرے کی تعمیر کے لیے ہے۔ ماں کے دن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران، جواہر نگر سری نگر اور اقبال نگر سوپور میں یتیم فاؤنڈیشن، سرینگر کے زیر انتظام بیت ہلال (یتیم خانہ) میں مقیم بچوں کی ماؤں کے ایک منتخب اجتماع نے پروگراموں میں شرکت کی اور پروگرام رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو مل گئیں۔کیونکہ وہ مائیں جنہوں نے اپنی جوانی اور جذبات واحساسات کو اپنے بچوں کے تئیں قربان کردیا ہے۔ اس کے علاوہ وادی کشمیر کے تمام اضلاع سے JKYF کے رضاکاروں اور دیگر مہمانوں نے پروگراموں میں حصہ لیا۔ اس موقعہ پر مقررین نے عام طور پر خواتین کی ذہنی اور نفسیاتی صحت کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور خاص طور پر غریب اور نادار بیواؤں کے جو معاشرے میں بڑے پیمانے پر موجود ہیں بہت زیادہ قابل توجہ ہیں۔ مقررین نے اپنے جیون ساتھیوں یعنی شریک حیات کے تعاون کی عدم موجودگی میں سخت ترین زندگی کا سامنا کرنے کے لیے ان بیواؤں کی بہادری، ہمت اور طاقت کو اجاگر کیااور ان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان بے سہارا ماوں نے اپنی پوری زندگی کو ان کے معصوموں کیلئے قربان کردیا ہے۔اس موقعہ ڈاکٹر روشن آرا، ڈائریکٹر سینٹر فار ویمنز اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (CWSR)، کشمیر یونیورسٹی نے بحیثیت مہمان خصوصی ماں کے قدر کی اہمیت کو اجاگر کیا، خاص طور پر ان بیوہ ماؤں کی جو اپنے بچوں کی پرورش میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے ان بیواؤں کی بہادری، ہمت اور طاقت کو سراہا اور ان کی تعریف کی جو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں اور بنیادی طور پر اپنے بچوں کی تعلیم اور شخصیت کی نشوونما پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔اس موقعہ پر صدر محفل نگہت شفیع پنڈت، بانی چیئرپرسن ہیلپ فاؤنڈیشن نے یتیم بچوں کی ماؤں کو اتنا مضبوط کردار ادا کررہی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کے مشن کو بہترین طریقے سے آگے بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے ماؤں پر زور دیا کہ و یتیم فاؤنڈیشن کے ذریعے اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں، تاکہ وہ بہتر کیرئیر کو آگے بڑھانے کے مشن کا آغاز کریں۔ بیت ہلال، سرینگر میں بحثیت کونسلر کام انجام دینے والی صائمہ حمید نے بالعموم خواتین اور بالخصوص بیواؤں کی ذہنی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ جے اینڈ کے یتیم فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد احسن راتھر نے اپنے اظہار تشکر میں کہا کہ ہمارے لیے ہر دن ماں کا دن ہے اور معاشرے کو ان کے احترام، محبت اور دیکھ بھال کو یقینی بنانا چاہیے۔بیت ہلال جواہر نگر کے استاد عابد سلام نے اپنی سریلی آواز میں “ماں کی عظمت” کے موضوع پر کشمیری نظم پیش کی جس نے سامعین میں جذباتی مناظر پیدا کر دیے۔ یہ نظم جے کے وائی ایف کے سابق چیئرمین محمد رفیق لون عرف رفیق طاہر کاوچکی نے لکھی ہے۔قبل ازیں بیت ہلال کے سکالرز عابد رشید اور سمیر احمد نے بالترتیب قرآن پاک کی آیات اور نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاوت کی۔ جاوید جواد، پروگرام ایگزیکٹیو پریس اینڈ پی آر ڈویڑن نے پروگرام کی کارروائی چلائی جبکہ مسٹر بشیر احمد بھٹ، پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او)، جے کے وائی ایف نے ، ماؤں کے لئے ظہرانہ وغیرہ کا انتظام کیاتھا۔ان تمام بہادر ماؤں کو گفٹ پیک بھی دیے گئے۔ادھرسوپور بیت ہلال میں حنیفہ قریشی، فہمیدہ جی، سابق سرکاری اسکولوں کی پرنسپلز نے ماؤں کے حقوق اور بچوں کی ماؤں کے تئیں ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔تقریب کی نظامت سیرت جان نے کی اور ضلعی سیکرٹری عبدالمجید نے شکریہ ادا کیا۔










