Rajnath Singh

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

دفاع، قدرتی آفات اور ماحولیاتی تحفظ میں اہم کردار ،کوشہری سپاہی کے تصور کی عملی مثال// وزیر دفاع

سرینگر// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو وزارت دفاع کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں ٹیریٹوریل آرمی کے کردار، ذمہ داریوں اور اس کی مجموعی استعداد میں مزید بہتری لانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔یو این ایس کے مطابق وزارت دفاع کے مطابق اجلاس میں وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجا سبرامنیم، آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ، دفاعی سیکریٹری راجیش کمار سنگھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران سینئر حکام نے ٹیریٹوریل آرمی کے مینڈیٹ، خدمات اور اہم کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ کمیٹی کے ارکان نے فورس کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ٹیریٹوریل آرمی تربیت یافتہ رضاکار فوجیوں کا ایسا ذخیرہ فراہم کرتی ہے جسے ضرورت پڑنے پر فوری طور پر دفاعی خدمات کے لیے تعینات کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورس وزیر اعظم نریندر مودی کیوکست بھارت ویژن کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے ٹیریٹوریل آرمی کوشہری سپاہی کے تصور کی عملی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے اہلکار اپنی شہری ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سرحدوں کے تحفظ اور داخلی سلامتی میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں، جبکہ ملازمت مکمل ہونے کے بعد وہ معاشرے اور مسلح افواج کے درمیان مضبوط رابطے کا کردار ادا کرتے ہوئے نوجوانوں کو فوج میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔وزارت دفاع کے مطابق ٹیریٹوریل آرمی اس وقت تقریباً 44 ہزار 400 اہلکاروں اور 59 مختلف یونٹوں پر مشتمل ایک تربیت یافتہ اور مؤثر فورس ہے۔وزیر دفاع نے قدرتی آفات کے دوران ٹیریٹوریل آرمی کو فرسٹ ریسپانڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کیرالہ کے سیلاب، اڈیشہ کے سمندری طوفان اور حالیہآسام سیلاب کے دوران امدادی، بچاؤ اور طبی خدمات میں اہم کردار ادا کیا۔یو این ایس کے مطابق انہوں نے ماحولیاتی تحفظ میں فورس کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے بتایا کہ ٹیریٹوریل آرمی کی ایکولوجیکل ٹاسک فورسز اب تک تقریباً 10 کروڑ پودے لگا چکی ہیں، جن میں 80 سے 85 فیصد پودے محفوظ رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدام وزیر اعظم کیمشن لائف” اور پنچ امرت اہداف کو عملی جامہ پہنانے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں تعینات ٹیریٹوریل آرمی کی جانب سے ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے میں ادا کیے گئے کردار کو بھی سراہا۔واضح رہے کہ ٹیریٹوریل آرمی کا قیام 9 اکتوبر 1949 کو عمل میں آیا تھا۔ اس فورس نے 2024 میں اپنی 75 سالہ خدمات مکمل کیں اور اس دوران جنگی حالات کے علاوہ انسانی ہمدردی، قدرتی آفات سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ یہ فورس باقاعدہ بھارتی فوج کا حصہ سمجھی جاتی ہے۔