جنوبی لبنان میں دھماکے سے2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی

جنوبی لبنان میں دھماکے سے2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی

بیروت/یو این آئی// اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہیکہ گزشتہ روز جنوبی لبنان کے قصبے مجدل زون میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز حزب اللہ کے خلاف دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت 34 سالہ میجر حارل بیرنسٹاک اور 33 سالہ سارجنٹ میجر تمیر واکنین کے نام سے ہوئی ہے، دونوں اہلکاروں کا تعلق 55ویں پیراٹروپرز بریگیڈ سے تھا۔اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ چہارشنبہ کی دوپہر تقریباً 12 بجے ریزرو بریگیڈ کے اہلکار حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی غرض سے مجدل زون کی ایک عمارت میں داخل ہوئے تھے۔اہلکاروں کے عمارت میں داخل ہوتے ہی ایک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔