7افراد کو بچا لیا گیا ، دو غیر ریاستی مزدور ہنوز لاپتہ
سرینگر// جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے ہٹی پورہ علاقے میں کشتی الٹ جانے کے بعد بچائو آپریشن شروع کر دیا گیا جس دوران 7کو بچا لیا گیا اور دو لاپتہ ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ ضلع کے ہٹی وارہ علاقے میں بدھ کی شام ایک کشتی الٹ گئی جس میں نو غیر مقامی افراد تھے۔عین شاہدین کے مطابق ہٹی وارہ میں ایک کشتی الٹ گئی اور اس میں نو غیر مقامی افراد سوار تھے۔ تاہم سات افراد کو بچا لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر دو لاپتہ افراد کیلئے بچائوآپریشن شروع کر دیا گیا ہے، اور ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیمیں کام پر لگی ہوئی ہیں۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی الٹ جانے کے واقعہ میں 9افراد ڈوب گئے جس میں سے 7کو بچا لیا گیا جبکہ دو ہنوز لاپتہ ہے ۔










