پہلگام میں اور اودھمپور میں سڑک حادثات میں دو افراد لقمہ اجل
سرینگر//پہلگام میں اتوار کے روز ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک راہ چلتے شہری کو ٹکر مارد ی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی جبکہ اننت ناگ میں ایک دوشیزہ دو منزلہ مکان سے مبینہ طور پر نیچے گرگئی جس سے وہ ازجان ہوئی ۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر اودھمپور کے مقام پر ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص لقمہ اجل بن گیا اور دو زخمی ہوئے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقے میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں ایک بزرگ کی جان چلی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ایک حادثہ بٹاکوٹ پہلگام اننت ناگ میں اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی نے ایک راہگیر کو ٹکر مار دی جسے شدید چوٹیں آئیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کی شناخت جی ایچ قادر وانی (60) ولد رسول وانی کے نام سے ہوئی ہے جسے ایس ڈی ایچ سیر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔دریں اثناء شمالی کشمیر کے ہندواڑہ کے شیخ پورہ ہریل میں اتوار کی سہ پہر ایک 2 سالہ لڑکی اپنے دو منزلہ مکان کے اٹاری سے نیچے گرنے سے فوت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ ہریل کے گاؤں ہندواڑہ میں دو منزلہ عمارت سے گر کر ایک دو سالہ بچی کی موت ہو گئی۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ شیخ پورہ ہریل ہندواڑہ کے رہائشی فیاض احمد بٹ کی انجم فیاض بیٹی کے نام سے ایک لڑکی اس وقت اپنے دو منزلہ مکان کے اٹاری سے نیچے گر گئی جب خاندان کے دیگر افراد روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے جس بیچ کے لڑکی کے نیچے گرنے کے فوراً بعد اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے آخری سانس لی۔دریں اثںاء ضلع ادھم پور کے چنانی علاقے میں اتوار کو ایک کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور تین زخمی ہو گئے۔سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) چنانی گرودیو کمار کے مطابق، چنانی-مدھا لنک روڈ پر مدھا کے قریب بولیرو کار کا ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور گہری کھائی میں جا گرا۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو بدقسمت گاڑی سے نکال کر علاج کے لیے چنانی کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا۔ایک زخمی کو ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثنا، انہوں نے مزید کہا کہ تین زخمیوں کا علاج جاری ہے۔










