ہیر پورہ شوپیاں میں مذہبی مبلغین، نوجوانوں سے ملاقات کی،پیر کی گلی میں صوفی مزار کا دورہ کیا
سرینگر//ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ ہمیں مل کر ایک جامع اور انسانیت پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں امن اور خوشحالی ہو۔ انہوںنے بتایا کہ ہمارے نوجوان مثبت جذبات سے بھرے ہوئے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں ان کے خوابوں کی تعبیر کے مواقع فراہم کریں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے سنیچر کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کا دورہ کیا جہاں انہوںنے مقامی لوگوں کے ایک وفد سے ملاقات کی اور علاقے کے ممتاز مذہبی مبلغین کے ساتھ ملاقات کی۔ڈاکٹر اندرابی نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں میں منشیات کے خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کریں اور ان میں صوفیاء اور روحانی سنتوں کی تعلیمات کو عام کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ ہمیں مل کر ایک جامع اور انسانیت پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں امن اور خوشحالی ہو۔ انہوںنے بتایا کہ ہمارے نوجوان مثبت جذبات سے بھرے ہوئے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں ان کے خوابوں کی تعبیر کے مواقع فراہم کریں۔انہوںنے بتایا کہ ہمارے مذہبی رہنما اصلاح پسند اور روحانی رہنما بھی ہیں۔ڈاکٹر درخشاں نے محبت رسول کانفرنس میں شرکت کے لیے ہیر پورہ سے پونچھ کے لیے بڑی گاڑیوں کی ریلی کی قیادت کی۔ پیر کی گلی میں (وادی کشمیر اور پونچھ کی ملاقات کا مقام پیرپنجال کی چوٹی پر) اس نے پیر شیخ احمد کریم (رح) کے مزار پر حاضری دی ۔انہوں نے مزار پر بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کا جائزہ لیا۔










