نوجوانوں کے لئے روزگار ، تعمیر و ترقی اور دیگر مسائل کو لیکر پارلیمنٹ میں بات کرنی چاہئے ۔ سنجے صراف
سرینگر//لوک جن شکتی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے صراف نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کی پارلیمانی نشستوں پر اُن ہی امیدواروں کو حمایت کریں گے جو کشمیریوں کی بات ایوان میں بات کرسکیں گے ۔انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں ہم اپنے پارٹی عہدیداروں اور ضلعی صدور سے صلاح و مشورہ کرکے حتمی فیصلہ سوموار تک لیں گے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق لوک جن شکتی پارٹی کے یوٹی پریذیڈنٹ سنجے صراف نے کہا کہ ان کی جماعت جموں کشمیر میں خاص کر وادی کشمیر میں ان ہی امیدواروں کو حمایت دیں گے جو پارلیمنٹ میں کشمیری عوام کی بات کرے گا اور عوام کی مدد کرے گا ۔ انہوںنے بتایاکہ یہ اسمبلی میں بات نہیں کرنا ہے بلکہ پارلیمنٹ میں اچھے اچھوں کی بولتی بند ہوتی ہے جیسے کہ ہم نے ماضی میں دیکھا ہے کہ کشمیر کی بات کرنے والا کوئی نہیں تھا ۔ انہوںنے بتایا کہ پارلیمنٹ میں نوجوانوں اپنے علاقوں کا خاص کر کشمیر کی بات کرنے والا ایک مدبر اور بولنے والا شخص ہونا چاہئے جس کے دل میں عوامی ہمدردی ہوگی ۔ انہوںنے بتایا کہ ہم اس سلسلے میں بات کررہے ہیں اور ہم نے اپنے لیڈران کے ساتھ صلاح و مشہور کرنا ہے اور ہماری ایگزکیٹو بارڈ جو فیصلہ لے گی ہم حتمی فیصلہ سوموار کے روز کریں گے ۔ صراف نے کہا کہ ہمارے ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ کے ساتھ صلاح مشورہ چل رہا ہے اور دیگر افراد سے بھی بات کی جائے گی اور ہم اُسی لیڈر کو اپنا تعاون دیں گے جو کشمیر کیلئے کام کرنے والا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کے بغیر دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کے بارے میں سوچیں گے ۔










