اتوار کے روز ،مغل باغات، گلمرگ، یوس مرگ اوردیگر مقامات پر لوگوں کا اژدھام
سرینگر///ہفتہ اور اتوار کو وادی کے تمام سیاحتی مقامات پر مقامی سیلانی کا بھاری رش رہا جبکہ مغل گارڈن جن میں نشاط، شالیمار، چشماشاہی، ہارون کے ساتھ ساتھ بادام واری سرینگر میں لوگوں کا اژدھام دکھائی دیا ۔ سیاحتی مقامات کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر گاڑیاں لمبی لمبی قطاروں میں نظر آئیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو مقامی سیلانیوں کا سیاحتی مقامات پر بھاری رش رہا ۔ اتوار کے روز وادی کے ہر سیاحتی مقام خاص ،گلمرگ، یوس مرگ، دودھ پتھری، اہربل، کوکرناگ، ویری ناگ، مغل باغات، نشاط شالیمار، پری محل، باٹنکل گارڈن ،نہروپارک ، نسیم پارک، ڈک پارک ، فور شو ر روڑ، کے علاوہ شکار گاہ ترال میں بھی سیاحوں کی بڑی تعداد دکھائی دی۔ مقامی سیلانیوں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی کے علاوہ سکولی بچوں نے بھی باغات کی سیر کی ۔ اس دوران مقامی سطح پر سیاحت کی طرف مقامی لوگوں کے رجحان کے نتیجے میں سیاحتی مقات پر روزگار کے وسائل بھی پید ا ہورہے ہیں ۔ سیاحتی مقامات میں غیر مقامی سیاحوںکا بھی کافی رش رہا جنہوںنے یہاں پر قدرتی نظاروں کا نظارہ کیا اور قدرت کے شاہکار کی داد دی ۔باغات میںکافی تعداد میں لوگ سیر کیلئے آئے اور موبائل و کیمروں کے ذریعے تصاویر کی عکس بندی کرتے دکھائی دیئے ۔ سی این آئی سٹی رپورٹر کے مطابق اس دوران تواریخی بادام واری میں صبح سے ہی لوگوں اک تانتا بندھارہا ہے ۔ ، مغل باغات جانے والے تمام راستوں پر گاڑیاں لمبی لمبی قطاروں میں گھنٹوں درماندہ رہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو برسوں بعد سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے مقامی لوگ جارہے ہیں کیوں کہ کووڈ 19نتیجے میں سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔










