ہاملہ پتی راجوار کاہیلتھ سب سنٹر2:ڈاکٹر تعینات

کبھی کبھار ہی آتے ہیں ،ادویات بھی نہیں،لوگ پریشان،ڈی سی کپوارہ سے مداخلت کی اپیل

ہندوارہ//ہندوارہ قصبہ سے قریب12کلو میٹر دور ہاملہ پتی راجوار نامی ایک گاوں کے لوگوں نے محکمہ صحت کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق جب میڈیا کی ایک ٹیم اچانک ہاملہ پتی راجوار گاوں میں پہنچی اور یہاں دیکھا ایک سب سنٹر پر کوئی بھی ڈاکٹر یا ملازم موجود نہیں تھا ۔جب میڈیا نے اس حوالے سے مقامی لوگوں سے بات کی تو انہوں نے کہا مذکورہ سب سنٹر ہمیشہ بند ہی رہتا ہے اور یہ ایک مکان میں ہے رکھا ہے جہاں نہ ادویات میسر ہوتی ہے اورنہ یہاں تعینات ڈاکٹر حاضر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہاں اس سب سنٹر میں دو ڈاکٹر تعینات ہے۔ان دونوں ڈاکٹروں میں کوئی بھی ڈاکٹر یہاں ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتا ہے، اگر آتے بھی ہے کھبی کبار نظر آتے ہیں جب یہاں کسی افیسر کا دورہ ہوتا ہے تب یہ نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نہ اس سب سنٹر میں ادویات ہے اور نہ ہی یہ ڈاکٹر تعینات ہوتے ہیں آتے تع ہفتے میں ایک بار آتے ہیں ۔لوگوں نے الزام لگایا کہ کئی بار ان ڈاکٹروں کو بولا گیا لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا معمولی علاج کیلئے انہیںہندوارہ ڈسڑکٹ اسپتال یا زچلڈارہ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے اس جانب دھیان دینے کی اپیل کرتے ہوئے ان ملازمین ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جو اپنے ڈیوٹی انجام نہیں دیتے ہیں اور لوگ پریشانی کا سامنا کرہے ہیں۔اس حوالے سے جب بی ایم او زچلڈارہ سے رابطہ کیا گیا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔