سرینگر//شمالی کشمیرکے ہار تار سے تارزو تک سڑک کی خستہ حالت کے خلاف لوگ سرآپااحتجاج جے کے پی سی سی کی جانب سے سڑک کی خستہ حالت کودور کرنے کے لئے اقدامات نہ اٹھانے پرلوگوں نے غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کئی برسوں سے یہ سڑک خستہ ہونے کے باعث اب لوگوں کے لئے وبال جان بن گئی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق ہار تار سے لے کرتارزو تک سڑک کی خستہ حالت پرلوگوں نے شدیدغم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جے کے پی سی سی نے چندبرس پہلے یہ سڑک اپنی تحویل میں لی تھی اور علاقے کے لوگوںکویقین دلایاتھاکہ سڑک کی خستہ حالت کودور کرنے کے لئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا تا ہم چندسومیٹروں پرمیگڈم بچھانے کے بعد جے کے پی سی سی نے کام روک دیاجس کی وجہ سے یہ سڑک جگہ جگہ پرگڈوں اور کھڈوں میں تبدیل ہوگئی ہے علاقے کے لوگوں کے مطابق جب جے کے پی سی سی کے حکام سے اس بارے میں رابطہ قائم کیاجاتاہے تو وہ صرف یقین دہانی کررہے ہے سڑ ک کی خستہ حالت کے باعث اکثروبیشتر حادثات رونماء ہورہے ہے جبکہ اس شاہراہ پراب گاڑیوں کی آمدرفت آہتہ آہستہ ناممکن ہوتی جارہی ہے جسے لوگوں کاایک جگہ سے دوسری جگہ آنا جاناناممکن ہوتاہے علاقے کے لوگوں نے صوبائی کشمیرسے مطالبہ کیا کہ سڑ ک کی خستہ حالت کودورکرنے کے لئے جلدسے جلداقدامات اٹھائے جائے تاکہ ہارتار سے لیکرتارزو تک رہنے والے لوگوں کومزیدمشکلوں کاسامناناکرنا پڑے ۔










