گپکار ایلائنس اب دو کنبوں کی جماعت رہ گئی؛سنیل شرما

گپکار ایلائنس اب دو کنبوں کی جماعت رہ گئی؛سنیل شرما

بھارت میں وہ بات نہیں چلے گئی جس میں انٹی نیشنل کی بو آتی ہو گی :بی جے پی

سرینگر //بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکر ٹری سنیل شرما نے بتایا کہ ’’پبلک ایلائنس برائے گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی)اب صرف دو کنبوں کی کی جماعت بن کررہ گئی ہے کیوںکہ ان کی خصلت دیکھنے کے بعدتمام لیڈران اور کار کنان اس جماعت کو خیر باد کیا ہے ۔‘‘انہوں نے کہاجو میڈم (محبوبہ مفتی )طالبا طالبان کہتی ہے وہاںخواتین کے حقوق نہیں ہیں۔ وہ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ وعلاقے میں ایک صفائی مہم کا افتاح کرنے کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کر رہے تھے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکر ٹری سنیل شرما نے بتایا گپکار گینگ اب صرف دو کنبوں پر مشتمل رہ گئی ہے ۔انہوں نے بتایا پی اے جی ڈی کے جتنے بھی بڑے لیڈران اور کار کنان تھے وی ایک ایک کر کے سب یہاں سے فرار ہوئے ہیں ۔جنرل سیکرٹری نے بتایا جتنے بھی لیڈران ان کے ساتھ تھے انہوں نے ان کی خصلت کو دیکھنے کے بعد یہاں سے نکلنے میں ہی عافیت سمجھی ہے ۔ انہوں نے بتایا حال ہی میں سابق ممبر اسمبلی جاوید مصطفی نے بھی اس گینگ سے با ہر نکلے ہیں جو تین بار ممبر اسمبلی رہا ہے اور انہیں اس بات کا علم ہوا ہے کہ صرف اپنے لئے سب کچھ کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا اب یہ صرف دو کنبے جن میں عبد اللہ اور مفتی فیملی شامل ہیں۔انہوں نے لزام لگایا کہ دونوں کنبوں نے اپنی چوریوں اور کمزریوں کو چھپانے کے لئے مل کر یہ گینگ بنائی ہے جسے گپکار یا پی اے جی ڈی گینگ کہتے ہیں ۔جمعہ کے روز پی اے جی ڈی کی جانب سے جاری بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ہوئے سنیل شرما نے بتایا بی جے پی جو کہتی ہی وہ کر کے دکھاتی ہے ۔انہوں نے بتایا بی جے پیہ نے370کو ختم کرنے کا وعدہ کیا اور ختم کیا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کہا تھا کہ عمر عبداللہ اور پی ڈی پی کے دو اقتدار کے دوران یہاں قبرستان بھر گئے 116لاشیں آج بھی جواب پوچھ رہے ہیں ۔ پی جے پی لیڈر نے کہا کہ وزریر عظم نے بتایا کہ تھا چاہے کتنے بھی سختی کیوں نہ کرنی پڑی گئی لیکن کسی والد کو اپنے بیٹے کے تابوت کو کاندھا نہیں دینا پڑے گا ۔انہوں نے کہا سختی کرنی پڑی لیکن ایک بھی چڑیا کا پر نہیں کٹا ہے ب۔موصوف نے بتایا حریت لیڈرسید علی شاہ گیلانی جس کو انہوں نے پہاڑ بنا کے رکھا تھا کے موت پر ایک بھی پتھر نہیں چلی ہے ۔سنیل شرما نے بتایا ان دونوں جماعتوں نے لوگوں کو اٹانومی اور سلف رول کا خواب دکھایا اور اپنی کرسی کو بچا نے کے لئے گپکار گینگ بنائی ہے ۔ اس لئے کرنے اور کہنے میں ان کے فرق ہے ۔بی جے پی لیڈر نے محبوبہ مفتی کا نام نہ لیتے ہوئے بتایا کہ ’’جو میڈم طالبا طالبان کہتی ہے انہیں یاد رکھنا چاہے کہ جن طالبان کی وہ بات کرتی ہے وہاں خواتین کے حقوق نہیں ہیںاگر میڈم چاہے جائے وہاں مزہ لیجئے انہوں نے کہا یہاںوہ بات نہیں چالے گئی جس میںملک دشمن بو آتی ہو گی۔ سنیل شرما اونتی پورہ میں گاندھی جینتی کے موقعے پر ایک صفائی مہم کی شروعات کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے ۔ان کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے تمام بی جے پی لیڈران کے ساتھ ساتھ ترجمان الطاف ٹھاکر بھی شامل تھے ۔ انہوں نے بتایا ملک کے وزیر عظم نرندر موددی نیسال2014ء میں اس سکیم کی شروعات کی ہے جس کو سب لوگوں اپنا رہے ہیں ۔