پلوامہ اور سوپور میں جیش اور لشکر کے 4ملی ٹینٹ جاں بحق

گونگو پلوامہ میں سی آر پی ناکے پر ملی ٹینٹوںکی فائرنگ

سی آر پی ایفASIہلاک ،حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے علاقے میں تلاشی آپریشن تیز

سرینگر //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گونگو علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک ہوا ہے جبکہ واقعے کے بعد فورسز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے علاقے کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیا ہے۔اس دوران حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن تیزکر دیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گونگو علاقے میں اتوار کے روز دو بجے ملی ٹینٹوں نے ناکے پر موجود سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زخموں کی تابہ نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز گانگو پلوامہ میں پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی پر ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں182بٹالین میں تعینات سی آر پی ایف کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر ونود کمار شدید طورپر زخمی ہوا۔جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اْس سے مردہ قرار دیا۔واقعے کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، سی آر پی ایف اور فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔اس حملے کے بعد پورے ضلع میں فورسز کو الرٹ پر رکھا گیا ہے جہاں ہر علاقے میں فورسز مذید متحرک نظر آیا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے وادی کشمیر میں امر ناتھ یاترا کے پیش نظر بڑے پیمانے پر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ آور ایک میوہ باغ سے نمو دار ہو کر فورسز پر فائرنگ کی ہے ۔ادھر جموں میں ضلع سانبہ کے مانگو چیک علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک پاکستانی ڈورن کو اڑتے ہوئے دیکھنے کے بعد اتوار کی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے مانگو چیک علاقے میں مقامی لوگوں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک پاکستانی ڈرون کو ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا چنانچہ مقامی لوگوں نے اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے کہاکہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار اعلیٰ الصبح ہی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ڈرون نے اس طرف کوئی مواد مت چھوڑاہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے