dooran_news

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنگری کھنموہ میں عملے اور جگہ کی قلت

آبادی کا ایل جی انتظامیہ،ڈائر ایکٹر سکول ایجوکیشن اور چیف ایجوکیشن سے فوری مداخلت کی اپیل

سری نگر//گورنمنٹ گرلز ہائی سنگری کھمنوہ میںزیر تعلیم بچوں کو پڑھانے کے لئے اساتذہ کی قلت کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کے لئے کی جگہ کی کمی ہے جس کے سبب علاقے کے غریب غربات بچے اور ان کے والدین کو طرح طرح کے مشکلات سے دو چار ،آبادی کا ایل جی انتظامیہ،ڈائر ایکٹر سکول ایجوکیشن اور چیف ایجوکیشن سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق سرینگر کے کھنموہ علاقے میں قائم ہائی سکول میںکل70بچے الگ الگ11جماعتوں میں زیر تعلیم ہیں جن کو بیٹھنے کے لئے صرف6کمرے موجود ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے ان بچوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔علاقے سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں کی ایک وفد نے بتایا سکول کی تعمیرکے لئے اراضی بھی پانچ سال قبل خریدی گئی ہے تاہم تاحال نا معلوم وجوہات کی بناء پر تعمیری کام شروع نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بچے مسلسل پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے بتایا سکول میں کل11استاد تعینات ہیں ان میں 2میڈیکل لیو پر ہیں جبکہ 2کو گزشتہ دو ہفتوں سے کسی اور سروے پر لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا سکول میں ہیڈ ماسٹر کی کرسی بھی بڑی مدت سے خالی ہے ۔لوگوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں غریب غربات لوگ رہائش پزیر ہیں جو اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں پڑھانا چاہتے ہیں لیکن محکمہ تعلیم اس بارے میں غری سنجد گی کا مطاہرہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہمیں خدشہ ہے کہ ان کے بچے اس طرح کے طرز عمل کے باعث تعلیم سے محروم رہیں گے۔انہوں نے اس ضمن میں ایل جی انتظامیہ،ڈائر ایکٹر سکول ایجوکیشن اور چیف ایجوکیشن افسر سری نگر سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ اگر چہ نمائندے نی سی ای او سرینگر سے بات کرنے کی کوشش کی ہے تاہم ان کے ساتھ رابطہ ممکن نہیں ہوا ۔