جمہوری ذمہ داریوں کے بارے میں بیداری پروگرام کا اِنعقاد
سری نگر// گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ میں اِنتخابی بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا تاکہ طالب علموںکو ان کے حق رائے دہی اور جمہوری ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی ہدایت پر نوڈل آفیسر سویپ اور اے ایم ایس اے ایچ فانی کی نگرانی میں بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا تاکہ نوجوان پود کو ان کے حق رائے دہی اور ذمہ داریوں اور شہری فرائض کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سری نگر نے جاری سویپ مہم کے تحت منعقدہ تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے اِنتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے ووٹ کی حقیقی قدر کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے ضلع میں اِنتخابی بیداری پروگراموں میں پرجوش شرکت پر طالب علموں کی بھی سراہناکی۔اُنہوںنے مشاہدہ کیا کہ جمہوری عمل میں نئے رائے دہندگان کی شرکت مجموعی طور پر ملک کی ترقی میں نمایاں فرق پڑ سکتا ہے۔ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر سویپ عبدالحمید فانی جنہوں نے جی جی ایچ ایس ایس کوٹھی باغ میں اِنتخابی بیداری پروگرام کی قیادت کی، نے شرکأ طلباء کو جمہوریت میں اِنتخابی عمل اور ووٹ کی طاقت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اُنہوں نے ہر ایک ووٹ کی اہمیت اور جمہوریت کی ترقی کو یقینی بنانے میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے کسی بھی ووٹر کو پیچھے نہ چھوڑنے کے عزم پر بھی روشنی ڈالی اور شرکأ پر زور دیا کہ وہ ’’کوئی ووٹر پیچھے نہ رہ جائے‘‘کے اصول کو ترجیح دیں۔ ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر سویپ نے اِنتخابی بیداری پروگرام کے اختتام پر کہا کہ یہ پروگرام انتہائی معلوماتی ثابت ہوا اور شرکأ کو اِنتخابی عمل اور ان کے ووٹ کی طاقت کے بارے میں گہری سمجھ سے آراستہ کیا۔










