ڈوڈہ / /وشوگرام ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اِشتراک سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بھدرواہ میں آج ایک روزہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی پروگرام میں زون بھدرواہ کے مختلف تعلیمی اِداروں یعنی پرائمری، مڈل، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے زائد اَز 30 اَساتذہ نے شرکت کی۔اَساتذہ کو تربیت سابق جوائنٹ سیکرٹری گجرات دینکیش اُوزا اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ صنعت گجرات بھارتی اُوزا نے دی۔تعلیمی تربیتی پروگرام پرنسپل گرلز بھدرواہ شفاعت احمد کی موجودگی میں منعقد ہوا۔ پروگرام کوزونل کونسلنگ و کلچرل اِنچارج ڈاکٹر سنجیو کمار کول نے ترتیب دیا اوریو پی ایس بھوڈاکے ٹیچر منجیت سنگھ اور پی ایس سرنا کے ٹیچر رام جی کاک نے اس کی مدد کی۔مہمان ٹیم کے ممبروں نے اَپنے قیمتی علم کا اشتراک کیا اور تعلیم کے گاندھیائی تصور کی وضاحت کی جس کا اِستعمال کلاس روموں میں بہتر تدریسی سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے کے لئے کیا جاسکتا ہے۔یہ پروگرام ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ کی نگرانی اورچیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ پی ایل تھاپا کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا تھا۔










