جموں// ڈائریکٹوریٹ آف آیوش نے ڈائریکٹر ڈاکٹر موہن سنگھ کی ہدایت اور ڈی اے او ڈاکٹر وندنا ڈوگرہ کی نگرانی میں یہاں گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جموں میں ’’خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے یوگا‘‘ کے موضوع پر ایک میگا یوگا کیمپ کا اِنعقاد کیا۔ میگا یوگا کیمپ کا اِنعقاد پرنسپل ڈاکٹر (پروفیسر) جیوتی پریہار کی رہنمائی اور نگرانی میں کیا گیا۔اِس تقریب کا اِنعقاد طلباء میں یوگا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ خواتین سٹاف اور طالبات نے مختلف آسنوں کی مشق کی اور مراقبہ کے مختلف طریقے سیکھے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ہمانی بھیتل نے اَنجام دی۔ ڈاکٹر سندیپ بھگت، ڈاکٹر چیتن سنگھ (میڈیکل آفیسر آیوش) اور ان کی ٹیم ایشان مانسوترا، جیوتی بالی اور شیتل کھجوریہ (یوگا اِنسٹرکٹرز)، ڈاکٹر ہمانی بھوتیال نے ’’ذاتی اور حیض کی حفظان صحت‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔ اُنہوں نے ذاتی حفظان صحت کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ حیض کے دوران حفظان صحت کا اِنتظام کیسے کیا جائے۔ اِس موضوع سے متعلق طالبات کے سوالات کو واضح طور پر جوابات دیئے گئے۔ ڈاکٹر (پروفیسر) جیوتی پریہار (پرنسپل) نے اَپنے خطاب میں یوگا کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اِس پروگرام کے اِنعقاد کے لئے محکمہ آیوش کی ٹیم کے ممبروں کی ستائش کی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے تھراپی کی ایک شکل کے طور پر یوگا کی تاثیر کو وسیع پیمانے پر قبول کیا ہے۔ڈاکٹر راجندر کور (ایم ایڈ کوآرڈی نیٹر)، ڈاکٹر شبھرا جموال (کنوینئر وومن ڈیولپمنٹ سیل)، پروفیسر سریتا ڈوگرہ (این ایس ایس پی او) اور پروفیسر پرینکا مہاجن نے پروگرام کا اہتمام کیا۔










