گورنمنٹ ڈگری کالج کے آڈیٹوریم بلاک کا لیفٹیننٹ گورنر نےاِفتتاح کیا

کیلر اور ہرمن میں مشن یوتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دو اِنڈور سٹیدیم تعمیر کئے جارہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر

شوپیان//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شوپیان کے اَپنے دورے پر 6کروڑ روپے کے سرکاری ڈگری کالج کے آڈیٹوریم بلاک کا اِفتتاح کیا اور سڑکوں ، پُلوں اور مختلف بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔اُنہوں نے تین پُلوں کا سنگ بنیاد رکھا جس میں 2.89 کروڑ روپے کی لاگت والے بڈی مرگ پُل (نروانی ۔ بڈی مرگ روڈ) ، 2.37 کروڑ روپے کی لاگت سے نیلڈورا ( نیلڈورہ ۔ ہرمن روڈ) پر پُل اور عالم گنج میں ایک پُل (حبدی پورہ ۔ کدرروڈ ) جس کی مالیت 2.37 کروڑ روپے شامل ہیں جو مقامی لوگوں کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِن پُلوں کی تکمیل سے ان علاقوں میں ترقی کی ایک نئی صبح آئے گی جو سڑک کے بہتر رابطے کی عدم موجودگی کی وجہ سے محروم رہ گئے ہیں۔منوج سِنہا نے پی ایم جی ایس وائی مرحلہ سوم کے تحت منظور شدہ سات سڑک پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس میں 70.28 کروڑ روپے کی لاگت سے 56.33 کلومیٹر کی لمبائئی شامل ہے جس میں پنجورہ خان تاصو فانا من سڑک ،چوگا، سیڈو اہرہ بل سڑک ، پڈسو سے کپرن کاس وے براڈی پورہ زائی پورہ منتری بُگ نلدری روڈ ،مہان پورہ اِمام صاحب عالم گنج روڈ، سوگن چتراگام ۔ زینا پورہ روڈ براستہ رِبن، درنگ ناڈ سے کیلر بلاک بائونڈری اور دیو پورہ سے ہیر پورہ روڈ شامل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کا یہ ترقی کا سفر دہائیوں پرانیاامتیازات اور سماجی ناہمواریوں کا خاتمہ کرے گا اور لوگوں کے خوابوں اور اُنگوں کو پورا ک رے گا جن پر کوئی توجہ نہیں دی گئی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ برس شوپیاں میں ڈسٹرکٹ کیپکس کے تحت 2008 پروجیکٹ مکمل ہوئے ۔ اِس برس شوپیاں کا ڈسٹرکٹ کیپکس کے تحت ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے 531 کرو ڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور ہم نے 1,594پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ مشن یوتھ نے سول سروسز اور دیگر مسابقتی اِمتحانات کے لئے کوچنگ کے خصوصی پروگرام شروع کئے ہیں ۔مشن یوتھ شوپیان میں نوجوانوں کی کھیل صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے دو اِنڈور سٹیڈیم ایک کیلر اور ہرمن میں تعمیر کر رہا ہے ۔‘‘اُنہوں نے شوپیان میں جمعبندیوں کو صد فیصد ڈیجیٹائز کرنے اور یہ کار نامہ اَنجام دینے والا یوٹی کا پہلا ضلع بننے پر ضلع اِنتظامیہ کو مبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ شوپیان سے تعلق رکھنے والے حاذق پرویز لون کے نقش قدم پر چلیں جنہوں نے این اِی اِی ٹی یو جی ۔2022ء میں آل اِنڈیا 10 واں رینک حاصل کیا اور جموںوکشمیر یوٹی کا سر فخر سے بلند کیا۔اُنہوں نے شاہد احمد کا بھی خصوصی تذکرہ کیا جن کی سیب کے کاشت کاروں کی تربیت کو یقینی بنانے کی تجاویز کو محکمہ باغبانی کی پالیسیوں میں شامل کیا گیا ہے۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئیز اور عوامی نمائندوں کے وفد سے اِستفسار کیا اور ان کے مسائل اور مطالبات کا جائزہ لیا۔ اِفتتاحی اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں چیئرپرسن ڈی ڈی سی محترمہ بلقیس جان ، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار ، ڈی آئی جی عبدالجبار ، سی اِی او مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری ، ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں سچن کمار واشیا،پی آر آئی کے اراکین ، سول اِنتظامیہ اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ اَفسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔