Sira-ul-Nabi Conference held at Government Degree College, Pattan

گورنمنٹ ڈگری کالج پٹن میں سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد

سرینگر / /گورنمنٹ ڈگری کالج پٹن کے شعبہ اردو نے مارل ایجوکیشن سیل کے باہمی اشتراک سے کالج آڈیٹوریم میں ’’پیغمبر محمد رسول اللہ ﷺ خواتین کے محسن ‘‘عنوان کے تحت ایک روزہ سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔سیرت کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔تلاوت کا فریضہ کالج کے طالب علم مزمل عزیز نے انجام دئے جبکہ نعت بحضور سرور کائنات ؐ پیش کرنے کی سعادت کالج طالب علم تنویر احمد نے حاصل کی ۔اس کے بعد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر غلام جیلانی قریشی نے اپنے کلیدی خطبہ میں زور دیتے ہوئے کہا کہ پیغمبر ؐ کی تعلیمات میں کامیابی کا راز مضمر ہے اور بچوں میں اخلاقی اقدار کو پیوست کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہآپ ؐ ہی خواتین کے حقوق کی پاسداری کے سرخیل ہیں ۔اس موقعہ پر کالج کے سات طلبہ نے دئے گئے عنوان ’’ ’’پیغمبر محمد رسول اللہ ﷺ خواتین کے محسن ‘‘پر تقریر کی ۔انہوں نے آپ ؐ کے زمانے یا ان کے علاقے کے خواتین کے بارے میں ہی حقوق کی پاسداری کا علم بلند نہیں کیا بلکہ دنیا بھر ہر زمانے کی خواتین کے حقوق کی بازیابی تلقین کی ہے اور جو خواتین سے منفی رویہ اختیار کیا جارہا ہے ۔آپ ؐ نے اس کی سخت مزاحمت کی ہے اور ان اشخاص وعید کی ہے جو ان کے حقوق کی پامالی میں ملوث رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آپ ؐ نے ہی خواتین کو مساوی حقوق دیکر اس کی عظمت اورشان کو بحال کیا ہے ۔اس موقعہ پرپروفیسر آغاز سید مبشر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ ڈاکٹر صوبیا بزاز نے تقریر مقابلہ حصہ لینے والے امیدواروں کے نتائج کا اعلان کیا ۔بازلہ صادق ،نگہت رسول اور فاطمہ نے بالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اور ان انعامات وتوصیفی اسنا د سے نوازا گیا ۔سیرت کانفرنس کو منعقد کرنے میں جن اساتذہ وطلبہ نے رول ادا کیا ان میں پروفیسر شافعہ خلیل،پروفیسر آغا مدثر،پروفیسر اے ایس اور پروفیسر نعیم احمد شاہقابل ذکر ہیں جبکہ طالبہ بنت الہدیٰ نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ڈاکٹر تمہیدہ کوثر نے تحریک شکرانہ پیش کیا جبکہ ڈاکٹر بے بی بلقیس نے پروگرام منعقد کرنے رول ادا کیا۔(کے پی ایس)