بارہمولہ//گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں ایم بی بی ایس اور بی ایس سی پیرا میڈیکل کے پہلے بیچ کے لئے ایک یادگار پاسنگ آؤٹ تقریب کا اِنعقاد کیا گیا جو اُن کے تعلیمی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اِس موقعہ پر سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔سیکرٹری نے صحت شعبے میں اہم کردار اَدا کرنے پر زور دیتے ہوئے طلبأ کی محنت اور لگن کی سراہنا کی۔اُنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بہترین کارکردگی کے لئے کوششیں جاری رکھیں اور ہمدردی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت کریں۔تقریب کو مختلف قسم کے پروگراموں سے محظوظ کر کے طلبأ کی صلاحیتوں کو اُجاگر کیا گیا ۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے اَپنے خطاب میں طبی شعبے میںجدید ترین ٹیکنالوجی کے مسلسل سیکھنے اور اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبأ پر زور دیا کہ وہ جدید ترین پیش رفتوں اور بہترین طریقوں سے اَپ ڈیٹ رہیں۔ اُنہوں نے ان نوجوان پیشہ ور افراد کے مستقبل کی تشکیل میں فیکلٹی اور عملے کی کاوشوں کا بھی اعتراف کیا۔پاسنگ آؤٹ تقریب میں طلبأ کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا اور ان کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا گیا۔ انہوں نے اس اہم کردار کی یاد دہانی کے طور پر بھی کام کیا جو صحت کے پیشہ ور افراد معاشرے میں بالخصوص مشکل وقت میں ادا کرتے ہیں۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ مِنگا شیرپا، پرنسپل جی ایم سی بارہمولہ (پروفیسر) ڈاکٹر روبی ریشی، پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ (پروفیسر) ڈاکٹر عفت حسن، پرنسپل جی ایم سی ہندواڑہ (پروفیسر) ڈاکٹر رُخسانہ، میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ جی ایم سی بارہمولہ ڈاکٹر پرویز مسعودی، سربراہان، فیکلٹی ممبران، ڈاکٹر اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔
جموں و کشمیر میں رواں سال 35 بادل پھٹنے کے واقعات میں 31 ہلاکتیں
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے رائیل سپرنگس گالف کورس میں پی جی ٹی آئی گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کیا
نائب وزیراعلیٰ نے جے کے منرلزلمٹیڈکی 176 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی
جموں و کشمیر میں اسمارٹ سٹی کے 98 فیصد منصوبے مکمل
سکینہ اِیتو نے سری نگر میں ’ کیمبرج فونکس اینڈ ہینڈ رائٹنگ پروگرام ‘ کا اِفتتاح کیا
جموں کشمیر پولیس سروس افسران کی آئی پی ایس میں شمولیت پر غور
جاوید رانا نے جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا
ممبر اسمبلی جاوید مرچال اور جے جے ایم کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن نے جاوید رانا سے ملاقات کی
عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وزیر جاوید ڈار
جموں و کشمیر نے مکمل خواندگی کا سنگ میل حاصل کر لیا،دسویں مکمل خواندہ ریاست










