گودریج اِنڈسٹریز گروپ کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سری نگر / / گودریج ایگروویٹ لمیٹڈ کے ایگزیکٹیوڈائریکٹر برجیس گودریج کی قیادت میں گودریج اِنڈسٹریز گروپ کے ایک وفد نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ موجودہ سرمایہ کاری اورجموںوکشمیر یوٹی میں اَپنے کاروباری منصوبوں کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔گودریج اِنڈسٹریز گروپ کے نمائندوں نے جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر کاشتکاری ماحولیاتی نظام کو فائدہ پہنچانے والے مواقع تلاش کرنے پر بھی اِتفاق کیا۔اِس موقعہ پر گروپ پریذیڈنٹ کارپوریٹ افیئرز راکیش سوامی، پی ایس او کے جنرل منیجر راما سوامی ائیر اور ریجنل منیجر کارپوریٹ افیئرز لیڈ محترمہ مشیکا نیئر بھی موجود تھیں۔