گجرات کا سیاح سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

گریز میں زہریلی گیس کے اخراج کے بعد ہریانہ کی سیاح خاتون لقمہ اجل

سرینگر// سرینگر میں گجرات سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہو گیا ہے جبکہ گریز میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث ہریانہ کا 28 سالہ سیاح موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق 79 سالہ سیاح موتی لال نوتانی ولد گربکشی نوتانی ساکن احمد آباد گجرات سرینگر کے علاقے شالیمار میں ایک ہوٹل میں مقیم تھا۔منگل کی صبح اس کو بے ہو ش پا گیا جس کے بعد اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گجرات کا سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں زہریلی گیس کی وجہ سے کرنال ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی موت ہو گئی۔معلوم ہوا ہے کہ 28 سالہ سیاح جس کی شناخت کرنال ہریانہ کے روپالی کے طور پر کی گئی گریز میں ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کے ساتھ اس کے والدین اور بہن بھی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ آج صبح وہ واش روم میں بے ہوش محسوس پائی گئی اور اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔بی ایم او گریز ڈاکٹر طاہرہ نے انہیں ایس ڈی ایچ گریز میں مردہ حالت میں لایا گیا تھا، اور ابتدائی وجہ زہریلی گیس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔