amit shah

گجرات اانتخابات میں بی جے پی ریکارڈ توڑ جیت درج کرکے اپنے دم پر سرکار بنائیں گی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایسا انتظام کیا ہے کہ اب سشاسن چلتا رہے گا:امیت شاہ

سرینگر / /گجرات اانتخابات میں بی جے پی ریکارڈ توڑ جیت درج کرکے اپنے دم پر سرکار بنائیں گی کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایسا انتظام کیا ہے کہ اب سشاسن چلتا رہے گا۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق نیوز 18 انڈیا کے گجرات ادھیویشن میں نیٹ ورک 18کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات میں بی جے پی کی واضح اکثریت کے ساتھ سرکار بننے کا دعوی کیا۔امیت شاہ نے کہا کہ ہم سبھی انتخابی ریکارڈ توڑ کر بڑی اکثریت کے ساتھ سرکار بنائیں گے۔ ہم گجرات کے عوام کی امیدوں پر ہمیشہ کھرے اترے ہیں۔بی جے پی کے چانکیہ کہے جانے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح طور پر کہا کہ گجرات میں بی جے پی متحد ہے ، یہاں کوئی من مٹاو نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار میں بھوپیندر پٹیل ہی وزیر اعلی بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مضبوط سرکار دے کر ایک محفوظ ، اچھی طرح سے ترقی یافتہ ، کلچرڈ اور تعلیم یافتہ گجرات بنانا چاہتے ہیں، جو ہم سالوں سے کررہے ہیں۔گجرات الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے آنے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ گجرات نے کبھی کسی تیسری پارٹی کے کسنیپٹ کو قبول نہیں کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریوڑی پولیٹیکس اور بی جے پی کے انتخابی وعدوں کے درمیان فرق بتاتے ہوئے کہا کہ ووٹ کیلئے ریوڑی بانٹنا اور کسی کی زندگی کی سطح کو اٹھانے کیلئے ایک مرتبہ مدد دینا الگ الگ بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر ، بجلی ، بیت الخلا، گیس دینا ریوڑی بانٹنا نہیں ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گھوٹالوں اور بدعنوانیوں کے سوال کو لے کر کانگریس پارٹی پر نشانہ سادھا اور کہا کہ 12 لاکھ کروڑ کے گھوٹالے کانگریس سرکار کے وقت میں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی کے اقتدار میں گھوٹالے گننے مشکل تھے، لیکن ہماری حکومت میں گھوٹالہ ملنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایسا انتظام کیا ہے کہ اب سشاسن چلتا رہے گا۔