گاندربل کے بیشتر علاقوں میں موبائیل سگنل متاثر

گاندربل کے بیشتر علاقوں میں موبائیل سگنل متاثر

سرینگر//وسطی ضلع گاندربل کے بیشتر علاقوں میں موبائیل سگنل متاثرہونے کی وجہ سے صارفین پریشان حال ہیں موصولہ اطلاعات کے مطابق تولہ مولہ نیوکالونی،تھیورواور سہہ پورہ اور کورگ میںموبائیل سگنل کمزور ہونے کی صورت میں رہائش پذیر صارفین کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ موبائیل فون آجکل زندگی کی ایک اہم ضرورت بنی ہوئی ہے اور کے بغیر زندگی کاہر شعبہ ادھورا اور بے کار ہے ۔یہاں بچوں کی تعلیم کا انحصار بھی موبائیل فون پر ہی ہے ۔اس ضمن میں مقامی لوگوں نے نمائندے کے ساتھ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے علاقوں میں موبائل سگنل کمزور یامتاثر ہونے کی وجہ سے عام صارفین کی تمام مصروفیات متاثر ہوئی ہیں کیونکہ آجکل ہر کوئی کام موبائیل فون کے ذریعے ہی انجام پاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگ عدیم الفرصت ہیں اور آپسی روابط بھی اسی استوار ہیں جبکہ گذشتہ تین برسوں سے بچوں کی تعلیم بھی موبائیل پر ہی منحصر ہے کیونکہ طلباء و طالبات کو آن لائن کلاسز لینے میں بھی بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس دوران تولہ مولہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے ش ایک معززشخص محمد افضل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں موبائل سگنل اس قدر کمزور ہے جس کے سبب ہم کسی سے فون پر بات بھی نہیں کر پاتے ہیں جبکہ انٹرنیٹ کی تو بات ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صارفین نے کئی بار اس بات کو ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لایا لیکن آج تک اس پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی وہی اس حوالے سے سہہ پورہ اور کورگ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا کہ ان کے علاقوں میں میں بھی موبائل سگنل کی وجہ سے طلباء و طالبات کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں تک ایک فون کال کرنے کیلئے انہیں دوسرے گاؤں کا رْح کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں موبائل سگنل کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ تاکہ صارفین کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے اور بچوں کی تعلیم کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائے ۔