گاندربل//جیل اِصلاحات سے متعلق ڈِسٹرکٹ لیول کمیٹی میٹنگ چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) گاندربل کے آفس چیمبر میں منعقد ہوئی۔پرنسپل ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ( چیئرمین ڈی ایل ایس اے )گاندربل رتیش کمار دوبے نے میٹنگ کی صدارت کی اور اِس میں پولیس اور اِنتظامیہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔کمیٹی نے ضلع میں جیلوں کے حالات کو بہتر بنانے، موجودہ جیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور صلاحیت کا جائزہ لینے اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرنے کے اَقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔دوران میٹنگ موجودہ ذیلی جیلوں کو وسعت دینے اور نئی ضلعی جیلوں کے لئے اراضی کے حصول کی ضرورت پر بھی غور خوض ہوا۔میٹنگ میں ہائی سکیورٹی جیل اورڈِسٹرکٹ جیل کی تعمیر کے لئے نشاندہی کی گئی اَراضی کی منتقلی اور حوالگی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی نے یہ بھی طے کیا کہ ایس ایس پی گاندربل کم سے کم وقت میں ماتحت جیل کی مرمت، تزئین و آرائش اور ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کریں گے۔میٹنگ میں سیکرٹری ڈی ایل ایس اے گاندربل نصرت علی حکاک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل گلزار احمد، سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل سندیپ گپتا، ڈِی ایس پی ڈی اے آر ، نوڈل آفیسرسبسڈری جیل دیگنی بل نذیر احمد، آفیسر اِنچارج، سبسڈرجیل، ڈگنی بل گاندربل نے شرکت کی۔










