13,985 صارفین رجسٹرڈ اور 12.42 کروڑ روپے کا ریونیو وصول
سری نگر //کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) نے گھریلو صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور پاور ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اُٹھائیںجس سے اُنہیں اَپنے طویل عرصے سے زیرِاِلتوا بِلوں کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔کے پی ڈی سی ایل کے ترجمان نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ 2022ء میں نوٹیفائی کی گئی پاور ایمنسٹی سکیم کو اَب 31 ؍مارچ 2025 ء تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ اُن گھریلو صارفین کو سہولیت فراہم کی جاسکے جو پہلے اس سے فائدہ نہیں اُٹھا سکے تھے۔کے پی ڈی سی ایل کے ترجمان نے ایمنسٹی سکیم پر موصول ہونے والے مثبت ردِّعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اَپنے متعلقہ الیکٹرک سب ڈویژن سے رابطہ کریں تاکہ سکیم کے مطابق تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج کے بغیر بجلی کے بقایا جات کی ادائیگی کی جاسکے۔اُنہوں نے کہا، ’’صارفین یا تو کے پی ڈِی سی ایل کو واجب الادا اَپنی اصل رقم پوری یا مساوی اقساط میں اَدا کر سکتے ہیں تاکہ اَپنے دعوئوں کو نمٹانے کے لئے وصول کردہ سود پر چھوٹ کا دعوی کر سکیں۔‘‘ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے اِس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اِس سکیم کو 31؍ مارچ 2025ء سے آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔تقریباً13,985 گھریلو صارفین نے تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج پر سکیم کا فائدہ اُٹھایا ہے اور کے ڈِی پی سی ایل نے اَب تک 12.41 کروڑ روپے کا ریونیو وصول کیا ہے۔کے پی ڈی سی ایل کے ترجمان نے گھریلو صارفین پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق فراہم کردہ موقعے سے فائدہ اُٹھائیں۔ اس کے پاس مزید نوٹس کے بغیر صارفین کو منقطع کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا جو اس سکیم کا فائدہ نہیں اُٹھاتے ہیں۔ترجمان نے کے پی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری معائینوں اور کنکشن منقطع کرنے کی مہم پر روشنی ڈالتے ہوئے صارفین سے کہا کہ وہ اَپنے بقایا بِلوں کی ادائیگی کریں اور ایسا نہ کرنے پر ان کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر سمارٹ میٹر والے صارفین کے کنکشن منقطع کئے جارہے ہیںاورفلیٹ ریٹ والے صارفین پر ان کے منظور شدہ توانائی کے بوجھ سے تجاوز کرنے پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں۔کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے مزید کہا کہ تمام الیکٹرک سب ڈویژ ن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فلیٹ ریٹیڈ صارفین کو کنزپشن اور مناسب لوڈ سروے کے بعد اُن کے ایگریمنٹ کو ترتیب دیں۔










