ishtiyaq beigh

کھیر بھوانی تولہ مولہ میں طبی کیمپ منعقد ہوگا۔ بیگ

سری نگر//میلہ کھیر بھوانی کے پیش نظر تولہ مولہ گاندربل میں جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے 28مئی بروز اتوار کو مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماتا کھیر بھوانی کے آستھاپن واقع تولہ مولہ میں کافی تعداد میں شرناتھری جموں اور وادی کے دیگر جگہوں سے حاضری دینے کیلئے آتے ہیں اور اس ضمن میں ٹرسٹ کی جانب سے یاتریوں کیلئے خصوصی طبی کیمپ منعقد کیا جارہاہے۔ اس کیمپ میںڈی ڈی سی چیرپرسن نزہت اشفاق مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیںجبکہ بلال احمدبٹ وائس چیرمین ڈی ڈی سی سرینگرکیمپ کو صورہ سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اپنی خدمات انجام دیں گے۔