کولگام کا 26سالہ پی ایچ ڈی سکالر دل کا دورہ پڑنے سے فوت

علاقے میں کہرام،لوگوں کا اظہار دکھ،میت کو گھر پہنچانے میں انتظامیہ سے مدد کی اپیل

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کا ایک26سالہ پی ایچ ڈی سکالر جو میسور میں ایک یونیورسٹی میں کمسٹری میں پی ایچ ڈی کر رہا تھا یونیورسٹی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ۔اس دوران سکالر کے موت کی خبر پھیلنے کے ساتھ پورے علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے اسے ایک بڑا نقصان قرار دیگر افسوس کا اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق نمائندے نے متوفی کے ایک رشتہ دار مشتاق احمدکا حولہ دیتے ہوئے کہاہے 26سالہ شبیر احمد وانی ولد محمد امین وانی ساکن چنسر کولگامکرناٹک کے میسور یونیورسٹی میںدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ہے ۔انہوں نے بتایا ہمیں سنیچر کی شام یونیورسٹی میں زیر تعلیم شبیر کے دوستوں نے فون پر اس واقعے کی اطلاع دی ہے کہ شبیراحمد دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا اگر چہ دستوں نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی ہے تاہم وہ ادسے قبل ہی دم توڑ بیٹھا تھا۔رشتہ دار کے مطابق مزکورہ نوجوان کمسٹری میں پی ایچ ڈی کر رہا تھا اور آخری سال تھا ۔لواحقین نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی میت کو گھر پہنچانے میں مدد کی جائے ۔ادھر اس واقعے کے حوالے سے جب خبر سوشل میڈیا پر آئی تو یہاں لوگوں نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کر سکالر کی موت کو بڑے نقصان سے تعبیر کیا ہے ۔